تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 712 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 712

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 دسمبر 1939ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول پس میں پھر جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں خصوصاً ان لوگوں کو جو نا دہند ہیں اور جن کی طرف تحریک جدید کا کئی کئی سال کا بقایا ہے کہ جب ان کے لئے راستہ کھلا تھا کہ وہ اس میں شامل نہ ہوں تو وہ کیوں شامل ہوئے ؟ اور جب ان کے لئے اب بھی اس بات کا راستہ کھلا ہے کہ وہ اپنا نام کٹوا لیں تو وہ اپنا نام کیوں نہیں کٹواتے ؟ ہمیں اس تحریک کے متعلق یہ نظر آتا ہے کہ اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد پانچ ہزار کے اردگرد چکر کھا رہی ہے۔گویا اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کشف میں بیان ہوئی۔اس کے علاوہ بیسیوں رویا و کشوف اور الہامات اس تحریک کے بابرکت ہونے کے متعلق لوگوں کو ہوئے۔بعض کو رویا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ یہ تحریک بابرکت ہے، بعض کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ یہ تحریک بابرکت ہے اور بعض کو الہامات ہوئے کہ یہ تحریک بہت مبارک ہے۔غرض یہ ایک ایسی تحریک ہے جس کے بابرکت ہونے کے متعلق بیسیوں رویا کشوف اور الہامات کی شہادت موجود ہے۔اس کے علاوہ تحریک جدید کے واقعات اس کشف سے بہت حد تک ملتے جلتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا اور جس میں بتایا گیا تھا کہ آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔چنانچہ شروع سے ہی اس کی تعداد پانچ ہزار کے گرد چکر کھا رہی ہے مگر رویا سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ تعداد بھی ذرا مشکل سے پوری ہوگی۔چنانچہ رویا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک شخص سے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔اس نے کہا کہ ایک لاکھ تو نہیں مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔تب آپ فرماتے ہیں میں نے کہا کہ گو پانچ ہزار تھوڑے ہیں پر اگر خدا چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پا سکتے ہیں۔پس اس رویا کا جو اندازہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانچ ہزار تعداد پوری تو ہوگی مگر ذرا مشکل سے اور وہ مشکل ہمیں اب نظر آنے لگ گئی ہے کہ کئی ناد ہند ہیں جنہوں نے کئی کئی سال سے چندہ دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے مگر ابھی تک انہوں نے اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔اگر یہ نا دہندنکل جائیں تو ہم اصل تعداد معلوم کر کے باقی جماعت کو تحریک کریں اور کہیں کہ بہادرو! ذرا ہمت کرو اور اس پانچ ہزار کی تعداد کو پورا کرو مگر اب ہم کسی صحیح فیصلہ پر نہیں پہنچ سکتے کیونکہ ہمیں نظر تو یہ آتا ہے کہ تحریک جدید میں حصہ لینے والے پانچ ہزار چھ سو میں مگرمکن ہے کہ وہ چار ہزار چھ سوہوں اور باقی ناد ہند ثابت ہوں۔712