تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 713
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 دسمبر 1939ء میں جیسا کہ پہلے بھی بتا چکا ہوں اگر تحریک جدید میں حصہ لینے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر چلی جائے اور چھ ہزار کے قریب پہنچ جائے تب بھی پیشگوئی کے پورا ہونے میں کوئی نقص نہیں ہو سکتا کیونکہ پانچ اور چھ ہزار کے درمیان کوئی بھی تعداد ہو وہ پانچ ہزار ہی کہی جائے گی اور کسر کا حصہ شار نہیں ہوگا۔پس اگر آٹھ نو سو کے قریب زیادہ بھی ہو جائیں تب بھی کوئی حرج نہیں لیکن ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ پانچ ہزار کی بجائے چار ہزار نو سویا چار ہزار نو سوننانوے سپاہی حاصل ہوں۔ہاں اگر پانچ ہزار نو سو یا پانچ ہزار نوسوننانوے ہو جائیں تو یہ کشف کے خلاف نہیں ہو گا مگر یہ تمام مشکل ہمیں نادہندوں کی وجہ سے پیش آرہی ہے جن کے متعلق ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہماری لسٹ میں ہیں حالانکہ حقیقتاً وہ ہماری لسٹ میں نہیں ہوتے۔اگر وہ نکل جائیں تو ہمیں پتہ لگ جائے کہ ہمیں اس غرض کے لئے کتنی محنت اور کرنی چاہئے۔پس جس قدر ناد ہند ہیں وہ تحریک جدید کے کام میں روک بن رہے ہیں اس لئے یا تو وہ اپنے اپنے چندہ کو ادا کر دیں اور یا اپنے نام ہمارے رجسٹر میں سے کٹوا لیں تا جماعت کے دوسرے باہمت دوستوں کی طرف ہم توجہ کریں۔اسی طرح جو سال ختم ہو گیا ہے اس کی میعاد گو 30 نومبر تک ہی تھی مگر پھر بھی جن دوستوں کے وعدے ابھی پورے نہیں ہوئے انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ 31 جنوری تک اپنے کو وعدوں کو پورا کر دیں۔پس آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جن دوستوں کے ذمہ تحریک جدید کے گزشتہ چار سال میں سے ایک یا ایک سے زیادہ سالوں کا چندہ ابھی واجب الادا ہے وہ یا تو اپنے وعدوں کو جلد سے جلد پورا کریں اور اگر وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکتے تو یا ہم سے معافی لے لیں اور یا اپنے نام کٹو الیس تا کہ نہ تو وہ خود گنہ گار بنیں اور نہ صحیح لسٹ سے متعلق ہمیں کوئی دھوکہ لگئے۔مطبوعہ الفضل 21 دسمبر 1939ء) 713