تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 697
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمود و 30 جون 1939ء السلام تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہمیں دس ہزار روپیہ کی ضرورت تھی اس میں سے چھ ہزار تو مہیا ہو گیا ہے باقی چار ہزار تم بھیج دو۔مجھے تو اس کا کوئی مطلب سمجھ میں نہیں آیا اگر آپ کو کوئی ذاتی ضرورت یا سلسلہ کے لئے در پیش ہو تو میرے پاس چار ہزار روپیہ جمع ہے میں وہ بھیج دوں؟ میں نے انہیں لکھا کہ واقعی ضرورت تو ایسی ہے۔بعینہ اسی طرح ہوا ہے۔گو یا ضرورت مجھے تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے کہلوانے کی بجائے اس دوست کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے کہلوا دیا۔نہ اسے علم تھا کہ مجھے دس ہزار کی ضرورت ہے اور یہ کہ اس میں سے کسی نے چھ ہزار بھیج دیا اور اب صرف چار ہزار باقی ہے اور نہ مجھے علم تھا کہ اس کے پاس روپیہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے خود ہی تمام انتظام فرما دیا۔تو بعض اوقات ایسے مواقع اللہ تعالیٰ خود ہی بہم پہنچا دیتا ہے۔اس کے خاص بندوں کے لئے یہ صورت عام ہوتی ہے اور عام بندوں کے لئے شاذ کے طور پر لیکن سب ہی کے لئے حقیقی نصرت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے جو روحانی طور پر آتی ہے۔وہ اس دنیا میں معرفت کے رنگ میں اور آخرت میں روحانی نصرت کی صورت میں آتی ہے۔گو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا میں بھی بدلے ملتے ہیں مگر وہ اصل بدلہ کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہوتے ہیں۔اکثر حصہ اگلے جہان میں ہی ملتا ہے اور اگلے جہان کے بدلہ کی قیمت وہی جانتا ہے جو اسے سمجھتا ہے دوسرا نہیں سمجھ سکتا۔نادان کی نگاہ میں وہ حقیر چیز ہے مگر جو اس کی قیمت کو سمجھتے ہیں ان کے نزدیک اس سے زیادہ قیمتی چیز اور کوئی نہیں ہوتی۔یہی صحابہ رضی اللہ عنہم جن کا میں نے ذکر کیا ہے کہ جنگ میں شامل ہونے سے رہ گئے تھے، ان میں سے ایک جن کو مالی توفیق تو تھی مگر شامل نہ ہوئے تھے، ان کے نزد یک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کے مقابلہ میں دولت کی کوئی قیمت باقی نہ رہ گئی تھی اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے معاف کر دے تو میں اپنی ساری دولت خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دوں گا اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی معافی کا اعلان فرمایا تو انہوں نے سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیا۔حتی کہ تین کے کپڑے بھی دے دیئے اور خود قرض لے کر اور کپڑے بنوا کر پہنے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے مقابلہ میں ان کے نزدیک ساری دولت کی کوئی حقیقت نہ تھی۔نہیں میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست کوشش کریں کہ وقت سے پہلے تحریک جدید کے وعدے پورے ہو جائیں۔پھر اس کے دوسرے حصوں کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے کہ وہ بھی بہت اہم اور ضروری ہیں اور قومی کریکٹر کو بنانے میں بہت ممد ہیں۔مثلاً ایک ہی کھانا کھانا سوائے دعوت کے موقعہ کے یا جمعہ یا عیدین کے موقعہ کے۔تو جن حدود کے ساتھ اس کے دوسرے حصے مشروط ہیں ان کو بھی پورا کرنے کی 697