تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 53
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء بہت بڑا حصہ ہے اور آسودہ حال لوگ تبھی ان کے برابر ثواب کما سکتے ہیں جبکہ رقم کی زیادتی کے ساتھ نہیں بلکہ نسبتی قربانی کے ساتھ ان کے برابر ہو جائیں ورنہ وہ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے دین کے کام روپیہ سے نہیں ہوا کرتے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اخلاص کا جو نتیجہ پیدا کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل سے جو نتائج حاصل ہو رہے ہیں ان کے مقابلہ میں ہمارے روپیہ کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے اس کی نسبت دشمن بہت زیادہ روپیہ خرچ کر رہا ہے باوجود اس کے ہم روز بروز بڑھ رہے ہیں اور دشمن گھٹ رہے ہیں۔یہ روپیہ سے نہیں ہورہا بلکہ جس اخلاص سے ہماری جماعت کے مخلص روپیہ دیتے ہیں اس کے نتیجہ میں ہو رہا ہے۔پس میں نے ایسے مخلصین کو ان تحریکات میں شمولیت سے محروم نہیں رکھنا چاہا۔پھر میں نے کچھ ایسے لوگوں کے لئے پردہ پیدا کیا جو زیادہ حصہ لے سکتے ہیں مگر ممکن ہے زیادہ رقم میں حصہ نہ لیں۔بوجہ اپنے بخل کے اور جو آج کل بخل دور کرتا ہے ہو سکتا ہے کہ کل خدا تعالیٰ اسے اور زیادہ بجل دور کرنے کی توفیق دے دے۔ایسے لوگ بھی ان تحریکوں میں شامل ہو جائیں اور اس طرح جماعت کا ایک حصہ ایمانی تباہی سے بچ جائے گا۔کھانے وغیرہ کے متعلق گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے جو کچھ کہا تھا کئی دوستوں نے اس کے متعلق سوالات کئے ہیں بعض کا جواب تو میں نے خطبہ پر نظر ثانی کرتے وقت دے دیا ہے مگر ایک سوال ایسا ہے جس کے متعلق اب کچھ کہنا چاہتا ہوں۔کہا گیا ہے کہ بعض گھرانوں میں نوکروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔بعض لوگ غربا اور یتامیٰ کو اپنے ہاں رکھ لیتے ہیں تا کہ وہ تھوڑا بہت کام کر دیا کریں اور تعلیم حاصل کرتے رہیں، بعض کے ہاں یوں بھی ملازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اگر وہی کھانا جو وہ خود کھائیں ملازمین کو بھی دیں تو ان کا خرچ گھنٹے گا نہیں بلکہ بڑھ جائے گا۔حدیثوں میں غلاموں کے متعلق تو آتا ہے کہ جو کھانا خود کھاؤ وہی ان کو بھی کھلا ولیکن غلام اور ملازم میں فرق ہے۔غلام مجبور ہوتے ہیں کہ اپنے آقا کے ہاں ہی رہیں لیکن ملازم مجبور نہیں ہوتے وہ جو یہ سمجھتے ہوں کہ ان کو کھانا اچھا نہیں ملتا دوسری جگہ جا سکتے ہیں اس لئے جو لوگ ان کو اپنے جیسا کھانا نہیں دے سکتے وہ شرعی طور پر مجبور نہیں اور اگر وہ ملازمین والا کھانا خود نہ کھانا چاہیں تو ان کے لئے الگ پکوا سکتے ہیں لیکن اگر اس کھانے میں سے کھانا چاہیں جو ملازموں کے لئے پکایا جائے تو پھر اپنا کھا نا ملازمین کو دے دیں۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة:286) 53