تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 613
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء اس لئے اس سے دعائیں کی جائیں کہ وہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور چونکہ بعض دفعہ انسان اپنے جوش میں اور فتح کے نشہ میں اس امر کو بھول جاتا ہے کہ تمام کامیابی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوئی ہے اور اس کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے کہ یہ فتح شاید میری جدو جہد کا نتیجہ ہے اس لئے روزوں کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے تا ہماری جماعت کے دوست یہ سمجھیں کہ جو کچھ ہوا ہے وہ اسی کے فضل سے ہوا ہے اور جو کچھ آئندہ ہوگا وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہو گا تا ایک طرف فتح کے نتیجہ میں جو بعض دفعہ کبر اور غرور پیدا ہو جاتا ہے وہ پیدا نہ ہو اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے احسانات کے متعلق شکر کا جذبہ دل میں موجزن ہو۔یہ تحریک جدید کا مکمل ڈھانچہ ہے جس کا ایک پہلو تعلیم و تربیت ہے، دوسرا پہلو تبلیغ و اشاعت اور تیسرا پہلو دعا اور روزے ہیں تا جتنا کام بھی ہو اس یقین اور وثوق کے ساتھ ہو کہ یہ خدا کے فضل سے ہوا اور ہم آئندہ کی کامیابیوں کے لئے بھی اسی کی طرف اپنی توجہ رکھیں اور اس سے دعا کرتے رہیں کہ وہ ہماری مددفرمائے۔میں گزشتہ خطبات میں بتا چکا ہوں کہ پہلے دور میں ہماری جماعت نے بے مثل نمونہ دکھایا ہے اور اس نے ایسی غیر معمولی قربانی اور جوش کا ثبوت دیا ہے کہ جس کا دشمن کو بھی اقرار ہے مگر میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ یہ کام زمین صاف کرنے کا تھا۔اتنے کام پر ہی خوش ہو جانا اور اپنی تمام جدوجہد کوختم کر دینا اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیں کسی نیک نامی کا مستحق نہیں بلکہ كَالَّتِي نَقَضَتْ غَنْ لَهَا مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ أَنْكَاثًا (النحل: 93) کا مصداق بنانے والا ہے۔وہ عورت بھی آخر کچھ نہ کچھ کام کیا ہی کرتی تھی اور محنت کر کے سُوت کا تا کرتی تھی مگر چونکہ جب کام کا وقت آتا تو وہ اپنے سوت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی اس لئے اس کی محنت اس کے کسی کام نہیں آتی تھی۔ہم نے بھی پہلے دور میں سوت کا تا ہے لیکن دوسرے دور میں ہم نے اس سوت سے کپڑے بنے اور نہ صرف خود پہنے بلکہ دوسروں کو بھی پہنانے ہیں۔اگر اس دور میں ہم نے ستی دکھائی تو یقیناً ہماری ساری محنت رائیگاں جائے گی اور ہمیں جس قدر نیک نامی حاصل ہو چکی ہے وہ سب بدنامی سے بدل جائے گی۔اس دوسرے دور میں مجھے بعض لوگ ست نظر آتے ہیں مگر میرے لئے یہ کوئی تعجب انگیز بات نہیں۔میں نے اس تحریک کے شروع میں ہی بتایا تھا کہ کچھ لوگ وقتی مؤمن ہوا کرتے ہیں اور وقتی مؤمن ہر ر 613