تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 603 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 603

تریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1938ء دے کہ دراصل یہی اصل قربانی ہے۔اللہ تعالی مالی قربانی کرنے والوں کو بچے معیار کے مطابق قربانی کی توفیق عطا فرمائے۔جن کو توفیق نہیں انہیں توفیق دے اور جنہیں توفیق ہے مگر وہ کمزوری دکھا رہے ہیں ان کے لئے بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں کو دور کرے۔جن لوگوں کو مالی قربانی کی توفیق نہیں ان پر بھی بڑی ذمہ داری ہے وہ رات دن دعا ئیں کریں تا اللہ تعالیٰ غیب سے راستے کھول دے اور ان کی دعاؤں کی وجہ سے دوسروں کو قربانی کی توفیق دے اور اگر سچے دل سے دعائیں کی جائیں تو یقیناً ہم کامیاب ہوں گے کیونکہ الہی سلسلوں کی بنیاد ہمیشہ الہی فضلوں پر ہوتی ہے اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں قربانیاں کرنے کی ایک ایسی رفتار بخش دے گا جس میں روز بروز ترقی ہوتی جائے گی یہاں تک کہ ہم اور ہماری نسلیں ان کے ذریعہ اپنے اس مقصود کو پالیں گے جس کیلئے ہم پیدا کئے گئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے اس قدر نزدیک ہو جائیں گے اور قرب کا وہ مقام حاصل کر لیں گے جس پر دوسری برگزیدہ جماعتوں کو رشک پیدا ہوگا اور ہمارے مخالف حسد کی آگ میں جل جائیں گئے۔(مطبوعہ افضل 15 نومبر 1938ء ) 603