تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 602 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 602

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 11 نومبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول کرنے والا اللہ تعالیٰ سے ہر قربانی کرنے والے کے لئے دعا کرے کہ اس نے شوکت دین اور مضبوطی سلسلہ کے لئے جو قربانی کی ہے اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس پر اپنے فضل اور رحمتیں نازل کرے اور اس کیلئے اپنی محبت اور برکات کا نزول فرمائے۔اسی محبت اور اخلاص کے مطابق جس کے ساتھ اس نے خدا کی راہ میں قربانی کی تھی۔پھر تم میں سے ہر شخص یہ دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس دور ثانی کو پہلے دور سے بھی زیادہ کامیاب بنائے۔بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس روپیہ نہیں ، چندہ کہاں سے دیں ؟ لیکن میں نے تو اس تحریک کے شروع میں ہی یہ کہہ دیا تھا کہ غریب سے غریب بلکہ معذور سے معذور بھی حتی کہ جس کی زبان بھی نہ ہو وہ بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے۔یعنی وہ دعا کے ذریعہ اس میں شامل ہو سکتا ہے اور یہی انیسواں مطالبہ ہے جس میں وہ شخص بھی جو چار پائی پر پڑا ہوا ہو حتیٰ کہ ہاتھ بھی نہ ہلا سکے، زبان سے بول بھی نہ سکے وہ بھی اس میں شریک ہو سکتا ہے۔اس طرح تم میں سے ہر وہ شخص خواہ وہ کتنا ہی جاہل اور ان پڑھ کیوں نہ ہو تحریک جدید میں حصہ لے سکتا ہے۔پس اس عشرہ میں خصوصیت سے دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ دور ثانی کو پہلے سے بھی زیادہ کامیاب بنائے اور جماعت کے قلوب میں ایسی صفائی پیدا کر دے کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت میں بھی ویسی ہی قربانیاں کر سکے جیسی کہ دشمن سے مقابلہ کے وقت کرتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اور اگر آپ لوگ سارے کے سارے میرے ساتھ دعاؤں میں شامل ہو جائیں تو یقیناً نتائج نہایت شاندار نکلیں گے“۔خوب اچھی طرح یا درکھو کہ ہمارا کام بہت بڑا ہے۔دین کو ہمیشہ کے لئے ساری دنیا میں قائم کر دینا کوئی آسان بات نہیں اور اس کیلئے بہت بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے لیکن اگر تم کچھ اور نہیں کر سکتے تو اتنا تو کرو کہ دعائیں کرو اور اگر اور رنگ میں بھی قربانی کر سکو اور پھر ساتھ دعائیں کرو تو دوہرا وو ثواب حاصل کر سکو گے۔پس اس رمضان میں خصوصیت کے ساتھ ان لوگوں کیلئے دعائیں کرو جنہوں نے مال سے یا وقت سے یا اولاد کے ذریعہ سے قربانیاں کی ہیں یا دعاؤں سے مدد کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے گھروں کو سکون اور برکت سے بھر دے، ان کی قربانیاں دائمی صدقہ کا کام دینے والی ہوں، اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں اور ان کی غلطیوں کو معاف کرے اور انہیں گناہوں کی عادت سے بچائے ، ان کے قلوب میں اپنی محبت اور عرفان کے چشمے پھوڑے اور انہیں نیک نسلیں عطا کرے جو راستی پر قائم رہنے والی ہوں۔پھر یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اس دور ثانی کو کہ جس کا محرک اس کی محبت ہے کامیاب کرے اور جماعت کو قربانیوں کی تو فیق 602