تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 596 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 596

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول جو اس امر کا تذکرہ کریں گے کہ جماعت نے ایسی حیرت انگیز قربانی کی کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور اس کے نتائج بھی ظاہر ہیں۔حکومت کے اس عصر کو جو ہمیں مثانے کے درپے تھا متواتر ذلت ہوئی۔اس نے جھوٹ اور فریب سے کام لیا، جھوٹی مسلیں تک بنا ئیں مگر اللہ تعالیٰ نے اسے نا کام کیا اور ہم اندر بھی اور باہر بھی ہر جگہ اس قابل ہوئے کہ اعلیٰ حکام کو بتا سکیں کہ وہ ان کو بھی دھوکہ دیتے رہے ہیں اور دنیا کو بھی حتی کہ گورنمنٹ کو بھی محسوس کرنا پڑا اور اس نے پہلے نوٹس کے متعلق اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور تسلیم کیا کہ اس کی غلطی تھی اور ہم حق پر تھے مگرفتنہ پرداز حکام نے پھر کوشش کی کہ ایسی صورت پیدا کر دیں جس سے وہ اپنی شکست کو چھپا سکیں مگر انہیں پھر نا کامی ہوئی۔کچھ عرصہ ہوا اس ضلع میں مسٹرائر ڈپٹی کمشنر ہو کر آئے تھے۔انہوں نے مجھ سے گفتگو کی اور کہا کہ کیوں نہ جماعت احمد یہ اور گورنمنٹ میں صلح ہو جائے؟ میں نے انہیں کہا کہ ہم صلح کے لئے تو ہر وقت تیار ہیں مگر دب کر صلح نہیں کریں گے۔انہوں نے ایک سکیم پیش کی اور کہا کہ اس سے جماعت کی عزت بھی قائم رہے گی اور گورنمنٹ کی بھی۔میں نے ان سے کہا کہ گورنمنٹ کو ذلیل کرنا تو ہمارا مقصد ہی نہیں۔افسوس ہے کہ وہ جلد یہاں سے چلے گئے۔اگر چہ انہوں نے کہا تو یہ تھا کہ میں اس وعدہ پر اس ضلع میں آیا ہوں کہ مجھے کم سے کم تین سال تک رہنے کا موقعہ دیا جائے گا مگر وہ جلد رخصت پر گئے اور پھر غالباً پنجاب سے ہی بدل دیئے گئے۔انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں پچھلی تمام مسلیں پڑھوں گا اور پھر سب واقعات پر غور کر کے اس امر کے متعلق کوئی رائے قائم کروں گا کہ جماعت احمدیہ پر کہاں تک سختی ہوئی ہے۔اس کے بعد وہ جلد یہاں سے چلے گئے لیکن جانے سے کچھ عرصہ پہلے ایک دفعہ خان صاحب مولوی فرزند علی ان سے ملے تو انہوں نے خان صاحب سے کہا کہ اس وقت تک میں نے تین مسلیں پڑھی ہیں اور میری یہی رائے ہے کہ اس معاملہ میں آپ حق پر تھے اور آپ پر نا واجب سختی کی گئی تھی۔افسوس کہ انہیں موقعہ نہ ملاور نہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ جاتی دفعہ میں ایک ایسا تفصیلی نوٹ چھوڑ کر جاؤں گا جس میں ان تمام امور کے متعلق جن میں آپ حق پر ثابت ہوں گے آپ کی بر کت کر دی جائے گی تو یہ موقعہ بھلا کسی دوسری کمیونٹی کو کہاں مل سکتا ہے کہ وہ ثابت کر دے کہ حکام نے غلطی کی تھی اور وہ حق پر تھے؟“ " اس کے علاوہ جو جماعت میں تبدیلی ہوئی وہ بہت ہی شاندار ہے۔ہماری جماعت لاکھوں کی تعداد میں ہے جس میں امیر غریب ہر طبقہ کے لوگ ہیں۔بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کو سات سات آٹھ آٹھ کھانے کھانے کی عادت تھی اور جن کے دستر خوان پر ایک سرے سے دوسرے سرے 596