تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 594
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول کی نگرانی کرتا ہے۔پچاس ساٹھ ہزار یا لا کھ دو لاکھ ہو تو اسے بنکوں میں محفوظ کرتا ہے۔جس کے پاس لاکھوں روپیہ ہو اس کی نیند بھی حرام ہو جاتی ہے اور کروڑوں کا مالک تو اپنی زندگی کا مقصد اس کی حفاظت ہی سمجھتا ہے۔کہنے کو تو وہ اس کا مالک ہوتا ہے لیکن حقیقتا وہ اس دولت کا چوکیدار ہوتا ہے۔تو جس قوم کو ایسی عظیم الشان دولت ملی ہو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری کتنی بڑی ہے۔اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے دو اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔اول تو جگہ کے لحاظ سے ہمارا فرض ہے کہ اسے پھیلا دیں کیونکہ اس کا ایک ہی جگہ رہنا بہت خطرناک ہے۔کون کہہ سکتا ہے کہ کل کو کوئی ایسی حکومت نہیں آئے گی جو اسے مٹانے کے درپے ہو اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اسے اس طرح پھیلا دیں کہ اگر دس ، ہیں، چالیس، پچاس، نوے، پچانوے بلکہ ناوے فیصدی حکومتیں بھی اسے مٹانا چاہیں تو ایک نہ ایک ٹھکا نہ ضرور ایسا ہو جہاں احمدیت آزادی کے ساتھ اپنے خیالات پھیلا رہی ہو۔سچائی بھی مخالفت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور اس لئے جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ ہم مخالفت کے بغیر ہی کامیاب ہو جائیں گے وہ غلطی خوردہ ہے۔اگر یہ صحیح ہے کہ احمدیت ایک روحانی طاقت ہے تو جوں جوں یہ طاقت میں بڑھتی جائے گی اس کی مخالفت بھی بڑھتی جائے گی۔یہاں تک کہ وہ دن آجائے گا کہ دنیا کی آخری لڑائی اسی سوال پر لڑی جائے گی کہ دنیا میں احمدیت رہنی چاہئے یا دوسرے خیالات۔پس اس کی حفاظت کیلئے پہلی چیز تو یہ ہے کہ ہم اسے پھیلا دیں تا اگر اکثر حکومتیں بھی اسے مٹا دیں تب بھی ایسی جگہیں باقی رہ جائیں جہاں احمدیت پوری شان کے ساتھ قائم ہو اور ترقی کی طرف قدم اٹھا سکے۔دوسرے اسے زمانہ کے لحاظ سے قائم کرنا ضروری ہے۔اگر ہم اسے ساری دنیا میں پھیلا دیں لیکن ہماری آئندہ نسلیں احمدیت پر مضبوط نہ ہوں تو ہماری ساری محنت رائیگاں جائے گی۔پس صرف دنیا تک اس کو پہنچا دینا ہی ہمارا کام نہیں ہے بلکہ آئندہ نسلوں میں اس کا قائم کرنا بھی ہے۔ہمارا ایک حملہ مقام پر ہونا چاہئے اور دوسرا زمانہ پر۔مقام کے لحاظ سے اسے گوشہ گوشہ میں پہنچا دینا ضروری ہے اور زمانہ کے لحاظ سے آئندہ نسلوں تک۔اگر ہم اسے ساری دنیا میں پہنچا دیں مگر آئندہ نسلوں میں اسے مضبوطی سے قائم نہ کریں تو وہ ایسا ہی ہوگا جیسے کوئی شخص قطب صاحب کے مینار سے بھی دس گنا اونچا مینار بنالے لیکن جس دن وہ کھڑا ہو اس سے اگلے روز وہ گر جائے۔پس ہمارا فرض ہے کہ اسے نہ صرف مقام کے لحاظ سے بلکہ زمانہ کے لحاظ سے بھی مضبوط کریں ہمارا کہ نہ مقام کے لحاظ سے کہ زمانہ کے لحاظ سےبھی مضبوط 594