تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 48
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول سے بچنے کے لئے تجویز کرتا ہے بلکہ وہ تو فیق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک قربانی کے لئے کافی ہے ، وہ اس خطبہ کا کیا جواب دیں گے ؟ مگر میں سمجھتا ہوں جماعت احمدیہ کے غربا کا طبقہ جو اصل میں مخاطب نہیں۔اگر قادیان کی جماعت کے لحاظ سے اندازہ لگایا جائے تو وہ اس چندہ میں بھی دوسروں سے بڑھ جائے گا۔گو جنہوں نے 10،10 یا 5 ، 5 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے وہ سارے کے سارے ایسے نہیں ہیں جو قطعی طور پر دس یا پانچ دینے والوں میں شامل کئے جائیں ان میں بعض ایسے بھی ہیں جن کو دس یا پانچ سے زیادہ دینے کی توفیق ہے مگر کئی ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے جو کچھ دیا ہے انہیں اتنا دینے کی بھی توفیق نہ تھی۔اسی سلسلہ میں بعض عورتوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ ہم بھی اس تحریک میں حصہ لینا چاہتی ہیں مگر ہمیں اتنی توفیق نہیں کہ دس یا پانچ روپے یک مشت ادا کر سکیں۔ہمارے ملک میں رواج یہی ہے کہ عام طور پر عورتوں کو خرچ نفذ نہیں دیا جاتا بلکہ کھانے پینے کی اشیاء اور پہننے کا کپڑا خرید کر دے دیا جاتا ہے سوائے شہری خاندانوں کے۔پس اس میں شبہ نہیں کہ اکثر عورتیں ایسی ہیں جو دس روپے یا پانچ روپے یک مشت نہیں دے سکتیں مگر انہوں نے خواہش کی ہے کہ انہیں بھی اس ثواب میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے اور یہ اجازت دے دی جائے کہ وہ ایک ایک یا دو دو روپیہ ماہوار کر کے ادا کر دیں۔عورتوں کا یہ جوش اور یہ اخلاص یقیناً قابل شکریہ بھی ہے اور قابل قدر بھی۔قابل شکریہ تو اس لئے کہ اللہ تعالی نے جماعت کے اس طبقہ کو بھی جو کمزور اور ضعیف ہے دین کے لئے قربانی کا شوق اور طاقت بخشی ہے اور قابل قدر اس لئے کہ خدا تعالیٰ کے لئے کام کرنا ہر مومن کا ذاتی فرض ہوتا ہے اور جو بھی اس کام میں اس کا ہاتھ بٹاتا ہے اس کی اسے قدر کرنی چاہئے۔پس میں نے عورتوں کے اخلاص کی قدر کرتے ہوئے انہیں یہ تجویز بتائی کہ جس طرح قادیان میں بھی اور باہر بھی کمیٹیاں ڈالی جاتی ہیں اور جن کے نام کا قرعہ نکلے ان کے نام سے ان تحریکوں میں رقم جمع کرا دیں۔مثلاً ایک سو یا دوسوعورتیں ان تحریکوں میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں تو وہ سب مل کر کمیٹی ڈال لیں اور اس میں روپیہ روپیہ یا دو دوروپے دیتی رہیں۔ہر ماہ جتنی رقم جمع ہو اس کے لئے قرعہ ڈال لیں مثلاً اگر سو روپے کی رقم ہو تو دس دس روپے کے قرعے جن دس عورتوں کے نام کے نکلیں ان کی طرف سے اس تحریک میں جمع کرا دیں۔اسی طرح اگلے مہینے اور دس عورتوں کے نام سے جمع کرا دیں۔اگر مردوں میں سے بھی بعض غربا اس رنگ میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں مگر ضروری ہوگا کہ دس کی رقم یا پانچ کی رقم اگر اس تحریک میں حصہ لے جس کے لئے کم سے کم پانچ کی رقم مقرر ہے، خزانہ میں یکمشت جمع کرائی جائے۔گو اصل مخاطب ان تحریکوں کے آسودہ حال لوگ ہیں مگر یہ رستہ ان کے لئے کھلا 48