تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 568
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 22 جولائی 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول کے مطابق تقسیم ہوا ہو۔تو تحریک جدید کے کارکن جب تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہ کریں گے خالی نام ان کو کچھ فائدہ نہ دے سکے گا۔انہیں چاہئے کہ اپنے کام کاج کا ہرج کر کے بھی اس طرف متوجہ ہوں۔اپنے اندر ایک جنون پیدا کریں۔مجنون کو بعض اوقات وہ چیزیں نظر آجاتی ہیں جو دوسروں کو نہیں آتیں۔جس طرح نبی کو بھی وہ چیزیں دکھائی دیتی ہیں جو دوسری دنیا نہیں دیکھ سکتی۔یہی وجہ ہے کہ لوگ کئی مجنون لوگوں کو مجذوب قرار دے کر ولی اللہ بنا دیتے ہیں۔" پس ہمارے سیکرٹری اگر اخلاص اور مذہبی جنون سے کام کریں تو یہی عہدے ان کو ولی اللہ بنا سکتے ہیں اور ان پر رویا و کشوف کے دروازے کھل سکتے ہیں لیکن اگر وہ صرف دفتری طور پر کام کریں، جوش اور جنون سے نہیں تو اللہ تعالیٰ کا سلوک بھی ان کے ساتھ ویسا ہی ہوگا۔اگر وہ سمجھیں کہ سلسلہ کی ساری ذمہ داری ہم پر ہے اور محنت سے کام کریں تو یقیناً یہی کام ان کیلئے بڑا مجاہدہ بن سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔مجاہدات بھی ہر زمانہ کے لئے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔اس زمانہ میں تبلیغ اور نظام جماعت کی تکمیل کے مجاہدے زیادہ مقبول ہیں اور اگر ہمارے سیکرٹری تند ہی سے کام کریں تو اسی میں وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔اب کہ وقت بہت ہی کم رہ گیا ہے۔میں پھر ایک بار توجہ دلاتا ہوں کہ عہد یدار ستیاں چھوڑ کر کام کریں اور نہ صرف مالی مطالبات پورے کرائیں بلکہ دوسرے بھی۔اس میں شک نہیں کہ ان تین سالوں کے اندر قربانیوں کا بوجھ جماعت پر بڑا ہے مگر کون کہ سکتا ہے کہ ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی فضل نہیں آنے والا ؟“۔568 (مطبوعہ الفضل 28 جولائی 1938 ء )