تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 46

خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول ہی مختلف ممالک میں پہنچ جائیں گے۔یہ خرچ اتنا کم اور اس کے نتائج اتنے اہم ہیں کہ جس کا ابھی اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ہمارے ایک ایک مشن کا خرچ پانچ پانچ ہزار روپیہ سے زیادہ ہے مگر اس طرح پانچ ہزار سے تین نئے مشن ہاؤس قائم ہو سکیں گے یہی پرانے زمانہ میں صوفیا کا دستور تھا اور ایسا ہی وقت اب ہمارے لئے آگیا ہے۔پانچویں بات یہ ہے کہ سورو پیہ ماہوار کی ایسے ذرائع تبلیغ کے لئے ضرورت ہے جنہیں میں ظاہر نہیں کرتا جن کے سپرد یہ کام ہوگا انہیں پر اسے ظاہر کروں گا اور چھٹی بات یہ ہے کہ سو روپیہ ماہوار کی سارے پنجاب کی سروے کے لئے ضرورت ہے۔یہ چھ باتیں ہیں جو آج میں پیش کرتا ہوں اور بھی تجاویز ہیں جو اگلے جمعہ میں بیان کروں گا۔ایک طرف تو مالدار لوگ ساڑھے ستائیس ہزار فورا جمع کر دیں اور دوسرے نوجوان جنہوں نے اپنے نام پیش کئے ہیں دوبارہ غور کر کے مجھے اطلاع دیں کہ کیا وہ ان شرائط کے ماتحت غیر ممالک کو جانے کے لئے تیار ہیں یا سائیکل پر سروے کا کام ان کے سپرد کیا جائے تو کیا وہ اس کے لئے تیار ہیں؟ ترجیح غیر ممالک میں جانے کے لئے ان لوگوں کو دی جائے گی جو اپنا خرچ کر سکیں۔سائیکلوں پر جانے والے آدمی محنتی ہونے چاہئیں۔پھر اخراجات میں کمی کر کے جو لوگ تین سال تک امانت کے طور پر بیت المال میں جمع کراسکیں وہ بھی مجھے اپنے نام بتادیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جس جوش کے ساتھ دوستوں نے پہلے قربانیوں کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا تھا اس سے اگر آدھے جوش کے ساتھ بھی کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ مطالبات پورے نہ ہو جا میں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دین کے لئے بیش از بیش قربانیوں کی توفیق دے اور کارکنوں کو بھی توفیق دے کہ جماعت کے اموال کو دیانت کے ساتھ اور ایسے طریق پر صرف کر سکیں کہ بہتر سے بہتر نتائج پیدا ہوں۔وہ اپنے فضل اور برکت کے دروازے ہم پر کھول دے اور سلسلہ کی ترقی کا جو کام ہمارے ذمہ ڈالا ہے اسے خود ہی پورا کرے۔“ ( مطبوعه الفضل 29 نومبر 1934 ء ) 46