تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 534
اقتباس از خطبه فرموده 28 جنوری 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اقرار کریں کہ احمدی راستباز اور دیانت دار ہوتے ہیں اور ہمارے مخالفوں کے پروپیگنڈا کو قبول کرنے سے انکار کر دیں۔2 تبلیغ اس طرح نہیں کہ فرصت کا وقت نکال کر کی جائے بلکہ کام کا حرج کر کے بھی (سوائے اس کے کہ انسان دوسرے کا ملازم ہو اس صورت میں اپنے آقا کے مفاد کا خیال رکھنا اس کے لئے ضروری ہے) تبلیغ کی جائے مگر یادر ہے کہ یہ تبلیغ صرف زبانی نہیں ہونی چاہئے۔احمدیت کی فوقیت ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ دوست خدمت خلق کے کام بھی کیا کریں۔کیونکہ ملی تبلیغ زبانی تبلیغ سے زیادہ موثر ہوتی ہے۔اس لئے میں نے خدام الاحمدیہ کو قائم کیا ہے۔جو بعض جگہ اس بارہ میں نہایت اچھے کام کر رہے ہیں۔-3 چندوں میں باقاعدگی اور باقاعدگی کے بعد مسابقت کی روح پیدا کرنا میرا مطلب اس سے یہ ہے کہ ہر احمدی مالی قربانی میں دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے حتی کہ سلسلہ کی مالی پریشانیاں دور ہو جائیں اور اس کی اشاعت کا دامن وسیع ہو جائے۔4۔بی۔اے ایم۔اے مولوی فاضل، ڈاکٹر ، وکیل نوجوان اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کریں تا انہیں سلسلہ کے کاموں اور تبلیغ کے لئے تیار کیا جائے اور وہ سلسلہ کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا کام کریں اور اسکے علاوہ سلسلہ کے جن اور کاموں میں ان کی خدمات کی ضرورت ہو ان کا کے لئے وہ اپنے آپ کو پیش کریں۔اگر کوئی نوجوان ان اغراض کے لئے طالب علمی کی زندگی بسر کر رہے ہوں اور وہ ایک دو سال میں فارغ ہونے والے ہوں تو وہ بھی اپنے نام پیش کر سکتے ہیں۔5۔ہر حکومت اور ہر نظام کی پابندی کرتے ہوئے دین کی ترقی کے لئے کوشش کرنا اور اس پر عمل کرنے کے بغیر ہم احمدیت کی تعلیم کی برتری ثابت نہیں کر سکتے۔6 چھٹی بات جو در حقیقت تبلیغ کا ہی ایک حصہ ہے۔میں اس کے بعد اس کا بھی ذکر کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ چونکہ مخالف ہر جگہ حکام اور دیگر با اثر لوگوں کے کان بھرتارہتا ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہت سے بارسوخ لوگ اور افسر متواتر غلط باتیں سن کر احمد یوں کے خلاف متاثر ہو جاتے ہیں۔اس لئے ہر ضلع میں پرو پیگنڈا کمیٹیاں بنائی جائیں۔جو اپنی اپنی جگہ مختلف اقوام کے چیدہ چیدہ لوگوں سے اور حکام سے ملتی رہیں اور احمدیت کے خلاف جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔اس کی حقیقت سے انہیں آگاہ کرتی رہیں۔“ مطبوعہ الفضل 5 فروری 1938ء) 534