تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 496 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 496

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1937ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول ہو سکتا ہے جو ان الفاظ کو بھول جائے اور جو شخص اطاعت اور فرمانبرداری کا مفہوم جانتا ہے وہ سوال نہیں کیا کرتا۔حکم کے معاملہ میں کیوں اور کیا نہیں پوچھا کرتا۔پس کامل اطاعت اور فرمانبرداری نہایت ضروری ہے اور یہ صرف خلیفہ سے ہی مخصوص نہیں۔بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہوتے ہیں کہ بس خلیفہ کی بات ماننا ہی ضروری ہے اور کسی کی ضروری نہیں۔خلیفہ کی طرف سے مقرر کردہ لوگوں کا حکم بھی اسی طرح ماننا ضروری ہوتا ہے جس طرح خلیفہ کا۔کیونکہ خلیفہ تو براہ راست ہر ایک شخص تک اپنی آواز نہیں پہنچا سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مَنْ أَطَاعَ أَمِيُرِى فَقَدْ اَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيُرِئُ فَقَدْ عَصَانِي۔جس نے میرے مقرر کردہ افسر کی اطاعت کی اس نے گویا میری اطاعت کی اور جس نے میرے مقرر کردہ افسر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔ایسا خلیفہ کونسا ہوسکتا ہے جو براہ راست اپنی آواز پہنچا سکے ایسا تو نبی بھی نہیں کر سکتا۔بلکہ خدا تعالیٰ گواس پر قادر ہے مگر عملاً ہر ایک تک اپنی آواز نہیں پہنچا تا اس قسم کی باتیں کرنے والوں کے اندر بھی وہی روح ہوتی ہے جو حضرت موسی کی قوم نے ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ اگر خدا ہم سے کہے تو ہم مانیں گے۔خدا تو ایسا کر سکتا ہے مگر کرتا نہیں لیکن خلیفہ تو کر ہی نہیں سکتا۔پس جب خدا جو کر سکتا ہے وہ ایسا نہیں کرتا اور جو کر ہی نہیں سکتا وہ کس طرح کرے۔خدا تعالیٰ کے لئے کر نہ سکنے کا سوال نہیں بلکہ حکمت کا سوال ہے مگر خلفاء تو نہ ایسا کر سکتے ہیں اور نہ ہی حکمت ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔سوائے اس کے کہ ملاؤں کی طرح پانچ سات طالبعلم لے کر بیٹھ جائے۔اس لئے ضروری ہے کہ خلیفہ کے ماتحت افسر ہوں جن کی اطاعت اسی کی طرح کی جائے۔پس وہی نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں جو اس بات پر آمادہ ہوں کہ کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا نمونہ دکھا ئیں گے۔عقل سے کام لیں گے۔تیسرے محنت کر سکتے ہوں۔چوتھے اخلاص سے کام کرنے والے ہوں اور پانچویں قابلیت رکھتے ہوں۔ان اوصاف کے ساتھ یہ وقف مفید ہو سکتے ہیں۔قابلیت اور اطاعت کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا اور اگر اخلاص نہ ہو تو بھی انسان ایسے ایسے اعتراض کرتا رہتا ہے کہ بجائے مفید ہونے کے نقصان کا موجب ہو جاتا ہے۔پھر محنت بھی ضروری ہے جو شخص محنت نہیں کرتا اس کے ہاتھ سے کئی چیزیں چھوٹ جاتی ہیں اور کئی سوراخ ایسے رہ جاتے ہیں جن سے خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔جیسے کوئی شخص کنویس کی چادر میں پانی ڈال لے تو اگر اس کے چاروں کونوں کو پکڑ کر رکھے تو وہ محفوظ رہے گا، لیکن اگر ایک بھی چھوٹ جائے تو پانی گر جائے گا۔پھر عقل بھی ضروری ہے اگر عقل نہ ہو تو علم اور اخلاص بھی کام نہیں دے سکتا۔بعض احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا 496