تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 493
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء کو کھینچتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے ہی لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ انہوں نے میرے لئے اپنے آپ کو قربان کر دیا۔اس لئے ان کی کوششیں ناکام نہیں جانی چاہئیں)۔پس میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ کمی کے لفظ سے جماعت سستی نہ کرے اور دوسری طرف جیسا کہ میں نے کہا ہے یہ کام بہت بڑا ہے اور اس میں تعاون کی ضرورت ہے۔نہ صرف چندہ کے ذریعہ سے بلکہ کام کے ذریعہ سے بھی قادیان کے لوگوں کو خصوصاً اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔غربا کے لئے کام مہیا کرنے کی سکیم کا اس میں کیا شبہ ہے پہلا فائدہ قادیان کے لوگوں کو پہنچے گا۔اس لئے انہیں اس میں زیادہ قربانی کرنی چاہئے۔مثلاً عورتوں کے لئے کام کی سکیم ہے۔اس کا بڑا فائدہ قادیان کے غریب خاندانوں کو پہنچے گا یا کم سے کم جب تک ہم اس سکیم کو باہر نہ پھیلا سکیں یہاں کی غریب عورتوں کو ہی اس وقت تک فائدہ پہنچ سکے گا۔پس انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کے فائدہ کی جو سکیم ہے اس میں وہ شوق اور قربانی سے حصہ لیں اگر تھوڑی مزدوری ہے تو بھی ان کو کوئی نقصان نہیں کیونکہ تھوڑی مزدوری سے یہی ہوگا کہ کام میں نفع زیادہ ہوگا اور یہ نفع سب کا سب ان پر ہی خرچ ہوگا کیونکہ میں نے لجنہ اماءاللہ سے کہہ دیا تھا کہ اگر کوئی نفع ہو تو سلسلہ اس میں سے کوئی حصہ نہ لے گا بلکہ یہ نفع بھی غربا میں تقسیم کیا جائے گا بلکہ نفع کی صورت میں اس مال کو میں انشاء اللہ بڑھاتا جاؤں گا تا یہاں ایک بھی ایسی لاوارث یا بیوہ عورت نہ رہے جو بیکار ہو اور جو اپنا گزارہ اچھی طرح نہ چلا سکے مگر چونکہ میرے ساتھ تعاون نہ کیا گیا اس لئے یہ کام اچھی طرح نہیں چلا۔پس اس کام کے چلانے کیلئے قادیان والوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔اس طرح دوسرے کاموں میں بھی تعاون کی ضرورت ہے۔کیا ہمارے پیشہ وروں سے میں ایسے لوگ نہیں ہیں جو کچھ وقت خرچ کر کے ہماری مدد کر سکیں۔ہمیں تو یہ پتہ نہیں کہ یہ کام کس طرح جلدی سکھائے جا سکتے ہیں اور کس طرح ان میں بچتیں ہوسکتی ہیں۔ہماری مثال تو ان کاموں میں ایسی ہے جیسے کوئی شخص اندھیرے میں ہاتھ مارے۔خواہ اس کا ہاتھ سانپ پر پڑ جائے۔خواہ ہیرے پر۔اس لئے ضروری ہے کہ پیشہ ور دوست تعاون کریں اور ان کاموں کو اپنار قیب نہ سمجھیں کیونکہ یہ ان کیلئے بھی نفع کا موجب ہو نگے۔نقصان کا نہیں۔اگر یہ محکمے ترقی کریں گے تو اس میں ان کی اولادوں کی بہتری ہوگی کیونکہ پیشہ ور لوگوں کی اولادیں ہی زیادہ تر کام سیکھتی ہیں۔کسی کو کیا پتہ کہ کل ہی اس کی موت ہو جائے اور اس کی اولاد کو اس کی ضرورت پیش آجائے۔یہ محکمے تو اس امر کی ضمانت ہیں کہ کل اگر اس کی اولاد کو ضرورت ہو تو اس کے کام آئیں گے۔پس نه ور دوست اپنے اوقات خرچ کر کے مشورہ دیں اور امداد کریں کہ تھوڑے ہی عرصہ میں ان کاموں کو ترقی 493