تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 387
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اور آہستہ آہستہ دیوار کو گرادے گا۔خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء غرض پریذیڈنٹ اور سیکر ٹری جو درمیانی واسطہ ہیں جب اُن پر غفلت اور سستی چھائی ہوئی ہوتی ہے تو جماعت کے دوسرے افراد پر بھی سستی اور غفلت چھا جاتی ہے اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بسا اوقات جو پست لوگ ہوتے ہیں اُن کے دلوں پر بھی زنگ لگنا شروع ہو جاتا ہے اس لئے ایک طرف تو میں عہدیداروں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جن پریذیڈنٹوں یا سیکریٹریوں نے انہیں جواب نہیں دیا اب دوبارہ وہ انہیں مخاطب نہ کریں بلکہ جماعت کے دوسرے افراد کو مخاطب کریں اور لکھیں کہ آپ کی جماعت کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری چونکہ خاموش ہیں اور انہوں نے اس تحریک کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے ہم آپ کو مخاطب کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس امر کی تصریح کر دیں کہ اس چندہ کے لئے ہر گز کسی کو مجبور نہ کیا جائے۔ہاں تمہارا یہ فرض ہے کہ ہر مرد اور عورت تک یہ تحریک پہنچاؤ، اس تحریک کے اغراض اور مقاصد انہیں بتاؤ، اس کی اہمیت اور ضرورت ان کے ذہن نشین کرو اور پھر تمام حالات بتانے کے بعد اُن سے پوچھو کہ آیا وہ اس میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کوئی شخص حصہ نہیں لے سکتا یا نہیں لیتا تو اس پر اصرار نہ کرو کہ تم اس میں ضرور حصہ لو اور جو لوگ خوشی سے اپنا نام لکھا ئیں اُن کے ناموں کی فہرست جلد سے جلد مکمل کر کے دفتر کو بھیجوا دی جائے اس کے ساتھ ہی میں جماعتوں کے افراد کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں کے پریذیڈنٹ یا سیکرٹری سست ہوں وہاں کی جماعت کے دوسرے افراد کو چاہئے کہ وہ اس کام کو اپنے ہاتھ میں لے لیں۔خدا تعالیٰ کے کام پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں سے وابستہ نہیں ہوتے اور نہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کسی جماعت سے یہ پوچھے گا کہ تمہارا پریذیڈنٹ یا سیکرٹری کیسا تھا؟ بلکہ وہ افراد سے پوچھے گا کہ تم کیسے تھے؟ اگر کسی جگہ کا پریذیڈنٹ یا سیکرٹری سست ہوگا اور اُن کی سستی کی وجہ سے جماعت کے لوگ تحریک میں حصہ لینے سے محروم رہیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں معاف نہیں کرے گا بلکہ کہے گا تم میں سے ہر تخت پریذیڈنٹ اور سیکرٹری تھا اور تمہارا فرض تھا کہ جب کوئی پریذیڈنٹ یا سیکرٹری سستی میں مبتلا تھا تو تم خود اس کی جگہ کام کرتے۔پس جہاں جہاں میرا یہ خطبہ پہنچے اور جہاں جہاں جماعتوں کے پریذیڈنٹوں یا سیکرٹریوں نے تحریک جدید کو ہر مرد اور ہر عورت تک نہ پہنچایا ہو وہاں کی جماعت کے جس بندے کو بھی خدا تعالیٰ توفیق دے وہی کام شروع کر دے خدا تعالیٰ کے حضور وہی پریذیڈنٹ اور وہی سیکرٹری شمار کیا جائے گا۔پھر جن جماعتوں پرستی چھائی ہوئی ہے وہاں کی قریب کی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ان کی سستی کو دور کرنے کی 387