تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 382 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 382

اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم جنوری 1937ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول آسمان اور زمین مومن کومل کیونکر سکتے ہیں جب تک اس کے اعمال آسمان اور زمین پر پورے طور پر حاوی نہ ہوں؟ در حقیقت قرآن کریم اور حدیث کا یہی منشا ہے کہ مومن کے خیالات اور اس کے اعمال آسمان اور زمین کی تمام باتوں پر حاوی ہوتے ہیں اور چونکہ وہ آسمان اور زمین کی تمام چیزوں کی اصلاح کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے انعام میں اس کو آسمان اور زمین بخش دیتا ہے ورنہ جو شخص زمین کی ایک بالشت کی اصلاح میں لگا رہے اس کو حق ہی کہاں حاصل ہو سکتا ہے کہ آسمان اور زمین اسے بخش دیئے جائیں؟ وہ تو اس بالشت بھر زمین کا ہی حقدار ہو سکتا ہے۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ کامل مومن تصور کئے جاؤ اور خدا تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق زمین اور آسمان تمہیں انعام کے طور پر بخش دیئے جائیں تو زمین اور آسمان کی اصلاح کی طرف توجہ کرو اور اس کا کوئی گوشہ باقی نہ رہے جس کی اصلاح کا ارادہ یا جس کی اصلاح کے لئے کوشش تمہاری نیتوں اور کوششوں سے باہر ہو۔ہاں میں یہ مانتا ہوں کہ بعض انسانوں کے لئے باوجود کوشش کے بعض کاموں کا پورا کرنا ناممکن ہوتا ہے لیکن ارادہ کرنا تو ناممکن نہیں ہوتا۔پس عمل بے شک کلی طور پر آپ کے اختیار میں نہیں لیکن ارادہ تو کلی طور پر خدا تعالیٰ نے آپ کے اختیار میں رکھا ہے۔پس پہلے اس چیز کو کریں جو خدا تعالیٰ نے آپ کے اختیار میں رکھی ہے پھر اُمید رکھیں کہ خدا تعالی اُس چیز کا بھی اختیار آپ کو دے دے گا جو اُس نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی کیونکہ جب خادم ایک کام کر لیتا ہے تو آقا اُسے دوسرا کام سپرد کر دیتا ہے۔پس ارادہ جو آپ کے اختیار میں ہے آپ اس کی اصلاح کریں پھر خدا تعالیٰ عمل کو جو آپ کے اختیار میں نہیں ہے خود درست کر دے گا اور اس کے بجالانے کی آپ کو طاقت دے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے اذہان میں روشنی پیدا کرے اور وہ محدودیت اور مقید بیت جو اس وقت بہت سے لوگوں کے ذہنوں پر طاری ہے اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح فرمائے اور اسلام کی تعلیم کی وسعت کے سمجھنے کی انہیں توفیق بخشے اور جس طرح خدا کی قدرت نے انہیں اس زمانہ کا روحانی بادشاہ بنایا ہے وہ خود بھی اپنی بادشاہت کو محسوس کرتے ہوئے روحانی عالم کے تمام محکموں کے سمجھنے اور ان کو درست رکھنے کی کوشش کریں۔382 اے خدا تو ایسا ہی کر 66 ( مطبوع الفضل 8 جنوری 1937ء )