تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 362
اقتباس از تقریر فرموده 10 اپریل 1936ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اس وقت تک جو زمین خریدی جا چکی ہے اس زمین کا انتظام اس ارادہ کے ساتھ کیا گیا تھا کہ جماعت کے زمیندار اسے خرید لیں اس کے لئے الفضل میں اعلان بھی کیا گیا مگر کسی نے توجہ نہ کی اس پر نصف سے کچھ زائد صدرانجمن احمدیہ نے خرید لی اور باقی کچھ اور لوگوں نے جن میں میں بھی شامل ہوں لیکن میں برابر اس فکر میں رہا ہوں کہ جماعت کے زمینداروں کی اصلاح کے لئے اور رقبے حاصل کئے جائیں اور چونکہ دوستوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ انہیں ایسی سکیم میں حصہ لینا چاہئے تھا اس لئے سنڈیکیٹ جو ایک کمپنی زمیندارہ کے متعلق ہے اور جس میں 1/3 حصہ صدر انجمن احمد یہ کا ہے اور رقبہ جات کی فکر میں ہے۔میں دوستوں کو پھر توجہ دلاؤں گا کہ اگر کامیابی ہو تو دوست اس دفعہ پھر غفلت نہ برتیں بلکہ زمیندار لوگ محنت سے کام لیں اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش کریں یوں لکھے اپنے گھروں میں پڑے رہنے سے کچھ نہیں بنتا۔انہیں چاہئے کہ جہاں زمین مل سکتی ہو چلے جائیں اور تھوڑی زمینداری پر کئی کئی خاندان نہ پڑے رہیں۔آج زمینداروں کی حالت بہت ہی قابل رحم ہو رہی ہے۔میں دوستوں کوئی بار توجہ دلا چکا ہوں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں مگر وہ کچھ ایسے ضدی واقع ہوئے ہیں کہ اپنے وطنوں کو چھوڑتے ہی نہیں۔دوسری سکیم یہ ہے کہ یہاں کارخانے جاری کئے جائیں۔جراب سازی کا کارخانہ تو اپنے طور پر قائم ہو چکا ہے اور وہ اس سکیم کے ماتحت نہیں گو میری تحریک سے ہی جاری ہوا ہے۔اس سکیم کے ماتحت جو کارخانے جاری کئے گئے ہیں وہ یہ ہیں: (۱) لوہے کا کام کرنے کا کارخانہ، (۲) لکڑی کا کام کرنے کا کارخانہ ، اب چمڑے کے کام کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔(اس دوران میں یہ کارخانہ بھی جاری ہو چکا ہے ) ، (۳) دواسازی کا کام بھی شروع کیا جائے گا جس کی ایک شاخ دہلی میں کھولی جائے گی، (۴) گلاس فیکٹری کا کام ہے۔ایک مخلص دوست نے اپنی جائیداد بیچ کر جاری کیا ہے۔چونکہ وہ اکیلے اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تھے اس لئے اس میں بھی تحریک جدید کا حصہ رکھ دیا گیا ہے۔بیرونی ممالک میں جو مبلغ گئے ہیں ان کے ذریعہ وہاں کئی قسم کا ہندوستان کا سامان فروخت ہو سکتا ہے اس لئے ایک قسم کی دوکان جاری کرنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ اور کارخانے بھی مدنظر ہیں۔اصل بات بے کاروں کو کام پر لگانا ہے اور یہ بھی کہ جماعت کی مالی حالت بھی اچھی ہو اور تحریک جدید کی مالی تحریک جب بند کر دی جائے تو اس کا کام ان کارخانوں کی آمدنی سے چلے۔ان کارخانوں کے متعلق احباب ان طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں : (۱) جن احباب کو ان کاموں میں سے کسی کا تجربہ ہو وہ مفید تجاویز بتا ئیں اور سودمند مشورے دیں، (۲) ماہر فن احباب کارخانوں میں آکر کام ہوتا دیکھیں اور مشورے دیں کہ کس طرح کام کرنا چاہئے، 362