تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 337
تحریک ہو مدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1936ء قربانی ہی وہ راہ ہے جس سے لوگ اپنے خدا تک پہنچتے ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1936ء باوجود طبیعت کی ناسازی اور بخار کے میں نے آج کا جمعہ کا خطبہ اس لئے کہنے کا ارادہ کیا ہے کہ تا تحریک جدید کے سال سوم کی تحریک کا اعلان کر سکوں۔آج سے دو سال پہلے جب میں نے تحریک جدید کی ابتدا کی تھی اس وقت کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ تحریک آئندہ کیا رنگ اختیار کرنے والی ہے۔شاید آج بھی بہت سے لوگ اس کے نتائج سے ناواقف ہوں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ در حقیقت یہ تحریک الہی تصرف کے ماتحت ہوئی تھی۔“ وو قربانی ہی ایک راہ ہے جس سے لوگ اپنے یار تک پہنچتے ہیں اور موت ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں اپنے محبوب تک پہنچاتا ہے۔پس اس موت کے لئے تیار ہو جاؤ اور ان اعمال کو اختیار کرو جو انسان کو موت کے لئے تیار کرتے ہیں۔ہر کام کے کمال کے لئے ابتدائی مشق کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح کامل قربانی کے لئے نسبتا چھوٹی قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔تحریک جدید کے پہلے دور نے ان چھوٹی قربانیوں کی طرف جماعت کو بلایا ہے اور وہ جو ان چھوٹی قربانیوں پر عمل کرنے کے لئے تیار ہوں گے خدا تعالیٰ انہیں بڑی قربانیوں کے لئے تو فیق عطا فرمائے گا اور وہ خدا کے بڑے ہو جائیں گے جس طرح یسوع اور موسی اور داؤد اور سلیمان اور اور ہزاروں کامل بندے خدا کے بڑے قرار پائے اور انہوں نے خدا کی محبت کی چھری کو خوشی سے اپنی گردن پر پھر والیا دنیا کی تمام شوکتیں ان کے پاؤں پر قربان ہیں، دنیا کی تمام عزتیں ان کی خدمت پر قربان ہیں، دنیا کی تمام بادشاہتیں ان کی غلامی پر قربان ہیں۔وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا 66 وو پس آج میں اجمالی طور پر تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف جماعت کو پھر بلاتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اس پہلے درجہ کی آخری جماعت میں ہمارے دوست ایسے اعلیٰ نمبروں پر پاس ہوں گے کہ خدا کے فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہونے لگیں گے اور دشمنوں کے دل مایوسی سے پر ہو جائیں گے اور منافقوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جائے گی۔ابھی بہت سا کام ہم نے کرنا ہے اور یہ تو ابھی پہلا ہی قدم ہے اگر اس قدم کے اُٹھانے میں جماعت نے کمزوری دکھائی تو خدا کے کام تو پھر بھی 337