تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 335
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 اکتوبر 1936ء وغیرہ لاؤ یا کوئی اور کام بتاتے تو بعض دفعہ اگر وہی شاگر د موجود ہوتے جو اپنے آپ کو بڑا سمجھتے تھے تو وہ بیٹھے رہتے اور آپ جب پھر دریافت فرماتے کہ فلاں چیز ابھی آئی یا نہیں؟ تو وہ کہہ دیتے کہ حضور کوئی آدمی آتا ہے تو منگوالیتے ہیں۔اس پر آپ رضی اللہ عنہ فرماتے کہ تھوڑی دیر کے لئے آپ ہی آدمی بن جائیں۔تو زندگی کے سادہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ آدمی آدمی نہیں رہے بلکہ بعض آدمیت سے نکل گئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ سارے ہی آدمی بن جائیں اس لئے یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے گی ورنہ مذہب اپنی اصل شکل پر قائم نہیں رہ سکتا اس لئے اس تحریک کے مالی حصہ کے سوا باقی سب تحریکیں دائمی ہیں اور حقیقت میں وہ زیادہ مقدم ہیں اور چونکہ اس سال کی تحریک کے اب صرف دو ماہ ہی رہ گئے ہیں اس لئے جن دوستوں نے غفلت کی ہے وہ اب جلد کوتاہیوں کو پورا کریں تا وقت پورا ہونے کے بعد ان کے دل ملامت نہ کریں۔میں تو کوئی ملامت نہیں کروں گا کیونکہ یہ طوعی تحریک ہے مگر ان کے دل ضرور ملامت کریں گے۔پس پیشر اس کے کہ دل ملامت کریں انہیں چاہئے کہ کوشش کریں تا سال کے اختتام پر وہ خوش ہوں اور کہ سکیں کہ پہلا بوجھ تو ہم اُٹھا چکے اب نئے سال کا اُٹھانے کو تیار ہیں۔“ ( مطبوع افضل 16 اکتوبر 1936ء) 335