تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 295

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء تحریک جدید کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا امتحان ہو رہا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 7 اگست 1936ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔"" سب سے پہلے تو میں اس بات پر اظہار افسوس کرتا ہوں کہ بعض دوست سٹیشن پر آج گئے تھے۔اور میں نے ان سے مصافحہ نہیں کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ کل میں نے پرائیویٹ سیکریٹری صاحب کو بالوضاحت اس بات کی ہدایت کر دی تھی کہ چونکہ جمعہ کا دن ہوگا اور قادیان پہنچ کر نہانا، دھونا، کپڑے بدلنا اور پھر کھانے کا وقت ہونے کی وجہ سے کھانا کھانا ہوگا اس وجہ سے زیادہ وقت سٹیشن پر خرچ نہیں کیا جا سکتا اس لئے آپ تار دے دیں کہ دوست سٹیشن پر استقبال کے لئے نہ آئیں۔انہوں نے پوچھا کیا یہ مطلب ہے کہ مصافحہ نہ کیا جائے؟ میں نے کہا: یہ بات مجھے زیادہ شرمناک معلوم ہوتی ہے کہ دوست آئیں مگر میں اُن سے مصافحہ نہ کروں اس لئے یہ نہ لکھا جائے کہ مصافحہ نہ ہو بلکہ یہ کھیں کہ دوست سٹیشن پر ہی نہ آئیں لیکن جب میں قادیان پہنچا تو میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ سٹیشن پر استقبال کے لئے کھڑے ہیں۔میں نے پرائیویٹ سیکریٹری صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو ہدایت بھجوا دی تھی اس پر مقامی امیر صاحب سے میں نے دریافت کیا کہ میری ہدایت کے خلاف کیوں عمل کیا گیا ہے؟ اور دوستوں کو جمع کر کے کیوں ایک طرف مجھے شرمندہ کیا اور دوسری طرف انہیں تکلیف دی گئی ؟ انہوں نے کہا: ہمیں تار یہی پہنچی تھی کہ مصافحہ نہیں کرنا اس لئے ہم نے لوگوں کو جمع ہونے سے منع نہیں کیا۔مجھے اس پر تعجب ہوا کہ جب بالوضاحت پرائیویٹ سیکریٹری نے مجھ سے یہ بات دریافت کر لی تھی اور ان کی تجویز پر کہ مصافحہ سے روکا جائے میں نے کہہ دیا تھا کہ اسے میں نا پسند کرتا ہوں کہ لوگوں کو جمع ہونے دیا جائے اور پھر مصافحہ سے روکا جائے اس لئے دوستوں کو جمع ہونے سے ہی روک دیا جائے پھر اس قسم کی تارکیوں کر دی گئی ؟ اور میں نے دوبارہ امیر مقامی مولوی سید سرور شاہ صاحب سے پوچھا کہ آپ کو غلطی تو نہیں لگی ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں میں نے تین شخصوں سے تار پڑھوائی اور سب نے یہی کہا کہ اس میں مصافحہ کو منع کیا گیا ہے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ تار مجھے بھجوادیں اس کے بعد موٹر میں بیٹھتے ہوئے نیر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ میں 295