تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 282
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول دیا تو تم سب مل کر زمین کھود نے لگ گئے اور اس طرح تمہیں دوسرے سے کئی گنے زیادہ غلہ مل گیا یہی تو خزانہ ہے جو تمہیں اپنے باپ کی وجہ سے ملا۔تو چیز ایک ہی ہوتی ہے مگر رنگ بدل دیا جاتا ہے۔وہی چیز جو آدم کے ہاتھوں دنیا میں قائم ہوئی، وہی نوٹ کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی ابراہیم کے ذریعہ قائم ہوئی، وہی موسی" کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی عیسی کے ذریعہ قائم ہوئی اور وہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قائم ہوئی۔کامیابی کا گر سب کا ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ جب شیطان خدا تعالی کی بادشاہت پر حملہ کرے تو اس وقت مومن اُٹھے اور اپنی جان دے دے۔جب تک مومن خدا تعالیٰ کے لئے جان دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا ، جب تک خدائی قلعہ کی حفاظت کے لئے وہ ہر قسم کی قربانیوں پر آمادہ نہیں ہوتا اس وقت تک خدا تعالی کی نصرت اُس کے لئے نہیں اُترتی۔اس چیز کا کوئی نام رکھ لو، تحریک جدید رکھ لو، تحریک قدیم رکھ لو، دین حنیف رکھ لو، دین موسوی رکھ لو، دین عیسوی رکھ لو بات ایک ہی ہے۔گر ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ خدا اپنے مومن بندوں سے قربانی کا مطالبہ کرتا ہے اگر بندے اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہوں تو خدا تعالیٰ ان کی جان بچانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور اگر بندے خدا تعالیٰ کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار نہ ہوں تو خدا تعالیٰ اُن کی جان بچانے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا۔جب تک انسان اس گر پر عمل کرتارہے گا خد اتعالیٰ کی نصرت اور مدد اس کے شامل حال رہے گی اور جب اس گھر پر عمل کرنا چھوڑ دے گا خدا تعالیٰ کی نصرت اور مدد بھی اس سے چھین لی جائے گی۔بہر حال ضروری ہے کہ انسان ہر قسم کی قربانیوں کے لئے تیار رہے اور کوئی قربانی ایسی نہ ہو جس کے کرنے سے وہ ہچکچائے خواہ وہ مال کی قربانی ہو خواہ جان کی قربانی ہو خواہ عزت کی قربانی ہو خواہ وجاہت کی قربانی ہو خواہ وطن کی قربانی ہو خواہ جذبات و احساسات کی قربانی ہو ہر قسم کی قربانی کے لئے وہ تیار ہو۔خدا تعالیٰ کبھی شرطیں کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا باقی انسان تو شرطیں کر لیتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کبھی شرطیں نہیں کرتا اس کی طرف سے صرف یہ بات پیش کی جاتی ہے کہ جو اس سے تعلق رکھنا چاہتا ہے وہ بلا شرط اپنے آپ کو اس کے سامنے پیش کر دے۔اگر وہ مال کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو وہ مالی امتحان کے لئے تیار ہو ، اگر جان کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو جانی امتحان کے لئے تیار ہو، اگر وطن کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو وطن کے امتحان کیلئے تیار ہو، اگر عزت کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو عزت کے امتحان کے لئے تیار ہو اور اگر عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے بارہ میں امتحان لینا چاہے تو اس امتحان کے لئے تیار ہو۔ان میں سے کون سی قربانی ہے جسے ہم بڑا یا چھوٹا کہہ سکتے ہیں؟ خدا تعالیٰ نے نوع کا امتحان اس رنگ میں لیا کہ ان کے بیٹے کو 282