تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 280
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول علیہ السلام کا بیٹا بھی ہے تو بھی آدم اُس کے سامنے مرا، اگر آج کوئی نوح کا بیٹا ہے تب بھی آدم اور اس کی و اولا داور حضرت نوح کی وفات اس کے سامنے ہوئی ، اگر کوئی موسٹی سے بھی تعلق رکھنے والا ہے تب بھی حضرت آدم ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم اور دوسرے لاکھوں انسان اس نے مرتے دیکھے اسی طرح اگر آج کوئی حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ کا موجود ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کا کوئی شخص پایا جائے تو ہزار ہا انسان اس کے سامنے فوت ہو چکے مگر اس قسم کا آدمی تو دنیا میں کوئی موجود نہیں۔انسان کی اوسط عمر چالیس پچاس سال ہوتی ہے۔اس تھوڑے سے عرصہ میں ہی اس کے کئی بھائی بند، رشتہ دار اور دوست اس کے سامنے فوت ہو جاتے ہیں مگر کتنے ہیں جو اپنی موت یا درکھتے ہیں؟ اور پھر کتنے ہیں جو موت کے آنے سے پہلے اس کے لئے تیاری کرتے ہیں؟ در حقیقت میری تحریک کوئی جدید تحریک نہیں بلکہ یہ قدیم ترین تحریک ہے اور اس جدید کے لفظ سے صرف ان ماؤف اور بیمار دماغوں سے تلعب کیا گیا ہے جو بغیر جدید کے کسی بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے جس طرح ڈاکٹر جب ایک مریض کا لمبے عرصہ تک علاج کرتا رہتا ہے تو بیمار بعض دفعہ کہتا ہے مجھے ان دواؤں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تب وہ کہتا ہے اچھا میں آج تمہیں نئی دوا دیتا ہوں یہ کہ کر وہ پہلی دوا میں ہی نکھر کارڈیم ملا کر اور خوشبودار بنا کر اُسے دے دیتا ہے مریض سمجھتا ہے کہ مجھے نئی دوا دی گئی ہے اور ڈاکٹر بھی اسے نئی دوا کہنے میں حق بجانب ہوتا ہے کیونکہ وہ اس میں ایک نئی دوا ملا دیتا ہے مگر وہ اس لئے اسے جدید بناتا ہے تا مریض دوائی پیار ہے اور اس کی امید نہ ٹوٹے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک دفعہ ایک بڑھیا آئی اُسے ملیر یا بخار تھا جو لمبا ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے فرمایا تم کو نہیں کھایا کرو۔وہ کہنے لگی کو نین! میں تو اگر کسی دن کو نین کی گولی کا چوتھا حصہ بھی کھالوں تو ہفتہ ہفتہ بخار کی تیزی سے پھنکتی رہتی ہوں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ کو نین کھانے کیلئے تیار نہیں تو چونکہ عام طور پر ہمارے ملک میں کو نین کو گوئین کہتے ہیں جس کے معنے دو جہانوں کے ہوتے ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے کھانے کو تو کونین کی ہی گولیاں دیں مگر فرمایا: یہ دارین کی گولیاں ہیں انہیں استعمال کرو۔دو تین گولیاں ہی اس نے کھائی ہوں گی کہ آکر کہنے لگی مجھے تو اس دوا سے ٹھنڈک پڑ گئی ہے کچھ اور گولیاں دیں۔میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح پرانی تحریک کا نام جدید رکھ دیا اور تم نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ جدید تحریک ہے۔وہ لوگ جن کے اندر اخلاص تھا اور وہ چاہتے تھے کہ روحانیت میں ترقی کریں انہوں نے جب ایک تحریک کا نیا نام سنا تو انہوں نے کہا یہ نئی چیز ہے آؤ ہم اس 280