تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 250
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول لکھوا دیے اور جن جماعتوں میں ایسے آدمی کم تھے ان کی طرف سے اب آہستہ آہستہ اور ٹکڑے ٹکڑے ہو کر نام پہنچ رہے ہیں مگر جو جو شیلے تھے انہوں نے جھٹ پٹ اپنے نام بھجوا دیئے اور سمجھ لیا کہ بعد میں جماعت کے چندہ دہندگان میں بھی اپنا نام لکھا دیں گے ستی کر کے اپنے ثواب کو کیوں کم کریں؟ یہ آگ جس دن ایک یا دو کے دل میں نہیں بلکہ تمام لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائے گی اس دن تمام وعظ دل سے پیدا ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے دلوں میں بیٹھ کر آپ تمہاری راہنمائی کریں گے مگر وہ جن کے دلوں میں یہ آگ نہیں وہ ایک بیل گاڑی کی طرح ہیں جسے کھینچنے کے لئے بیلوں کی ضرورت ہوتی ہے یا گھوڑے گاڑی کی طرح ہیں جس کے آگے جب تک گھوڑے نہ جوتے جائیں حرکت نہیں کر سکتی مگر جن کے دلوں میں آگ پیدا ہو جائے وہ انجن کی طرح ہو جائیں گے جو کسی بیرونی تحریک کے محتاج نہ ہوں گے بلکہ ان کے اندر کی آگ خود بخود انہیں قربانیوں پر آمادہ کریں گی۔پس یہ باتیں صرف سن لینے سے کام نہیں چلتا بلکہ کام اس آگ کے ذریعہ ہوگا جو تمہارے دلوں میں پیدا ہوگی۔جب تک جماعت کے افراد کے دلوں میں یہ احساس پیدا نہ ہو کہ سلسلہ کے کاموں کے وہ خود ذمہ دار ہیں وہ یہ نہ دیکھیں کہ ان کا سیکر ٹری اور پریذیڈنٹ کیا کرتا ہے؟ بلکہ اگر سیکرٹری یا پریذیڈنٹ سستی کرتا ہے تو خود اس کی بجائے کام کریں اس وقت ستیک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں ہو سکتی۔میں نے دیکھا ہے کہ جس جماعت کا سیکرٹری یا پریذیڈنٹ صاحب خود چندہ نہ دینا چاہیں وہ کام کو پیچھے کرتے چلے جاتے ہیں۔حالانکہ اگر جماعت کا ہر فرد اپنے آپ کو سلسلہ کے کاموں کے لئے سیکرٹری اور پریذیڈنٹ سمجھے تو وہ اپنے سیکرٹری یا پریذیڈنٹ کی سستی کی وجہ سے ثواب سے محروم نہ رہے بلکہ اگر وہ ست ہوں تو ان کی بجائے آپ جماعت میں چندہ کی تحریک شروع کر دے اور سیکرٹری اور پریذیڈنٹ کے کاموں کا بھی خود ثواب لے لے۔میں نہیں سمجھ سکتا اگر تحریک جدید کے چندہ کے فارم لے کر کوئی شخص چل پڑے اور لوگوں سے وعدے لینا شروع کر دے تو اس کے متعلق کوئی شخص کہہ سکے کہ یہ مجرم ہے سیکرٹری یا پریذیڈنٹ کو یہ کام کرنا چاہئے تھا۔اگر سیکرٹری یا پریذیڈنٹ چاہتا ہے کہ ثواب لے تو اس کا فرض ہے کہ دوسروں سے پہلے کام کرے اور اگر وہ کام نہیں کرتا اور جماعت کا کوئی اور فر دلوگوں سے چندہ لینا یا چندے کے وعدے لکھوانا شروع کر دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی سیکرٹری اور وہی پریذیڈنٹ ہے۔غرض تحریکیں کتنی ہی اعلیٰ ہوں جب تک کام نہ شروع کیا جائے اور اس میں سرگرمی نہ دکھائی جائے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔پس اپنے اندر وہ آگ پیدا کرو جو تمہیں انجن بنادے تم بیل گاڑی نہ بنو 250