تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 218
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول نام دیئے مگر ان میں سے بہت سے تھے جن کی خدمات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا اور بعض جن سے ہم نے فائدہ اٹھانا چاہا ان میں دینی لحاظ سے بہت کمزوری دیکھی گئی۔دینی تعلیم بہت کم تھی حتی کہ بعض قرآن شریف کے ترجمہ تک سے ناواقف تھے اس پر مجھے بہت فکر ہوئی کہ جو لوگ قرآن کریم کا ترجمہ تک نہیں جانتے وہ اسلام کی روح کو کس طرح سمجھ سکتے ہیں؟ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت تھی کہ مجھے اس طرح علم ہو گیا۔چند آیات یا سورتوں کا جاننا کافی نہیں ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ سارے قرآن کا ترجمہ اور کچھ نہ کچھ حدیث بھی جانتا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔دینی علوم کے مطالعہ میں دو قوموں کو خاص سہولتیں حاصل ہیں اہل عرب کو قرآن و حدیث سمجھنے کی اور ہندوستانیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے سمجھنے کی۔باقی تمام ممالک پر ڈ ہرا بوجھ ہے اور انہیں اپنی ملکی زبان کے علاوہ دین کو سمجھنے کے لئے دو غیر ملکی زبانیں سیکھنی پڑتی ہیں۔ہمارے لئے یہ بہت بڑی سہولت ہے گویا ہمارا کام آدھا ہو گیا دین کی مکمل تشریح اردو میں ہے اور اصل دین عربی میں۔یہ بہت بڑی سہولت ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہوئی ہے۔پس چاہئے کہ اس کی قدر کرو اور کوشش کرو کہ تم میں سے کوئی بھی ایسا نہ رہے جسے کم از کم قرآن کریم کا ترجمہ نہ آتا ہو۔یہ کوئی مشکل نہیں جب کسی کام کا ارادہ کر لیا جائے تو کوئی مشکل نہیں رہتی صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ قربانی کے کام کو عارضی مت سمجھو اور جب یہ نقطہ نگاہ ہو جائے گا تو کوئی کام بھی مشکل نہ رہے گا۔خیر یہ تو ایک ضمنی بات تھی اس موقع پر، میں یہ کہہ رہا تھا۔کہ وقف کی تحریک میں اس سال پھر کرتا ہوں پچھلی لسٹیں بھی ابھی ہیں ان میں سے بھی دیکھ لئے جائیں گے لیکن اس عرصہ میں کئی نئے گریجوایٹ بنے اور مولوی فاضل و میٹرک کے امتحانات پاس کر چکے ہیں، کئی ڈاکٹری پاس کر کے فارغ ہیں اس لئے انہیں موقع دینے کے لئے پھر اس تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی غیر ممالک میں آدمی بھیجے جائیں گے کچھ عرصہ ان کو الاؤنس دیا جائے گا تا وہ زبان سیکھ سکیں اور اپنے لئے کام پیدا کر سکیں اس کے بعد جب تک ان کے پاس روپیہ نہ ہو صرف ڈاک کا خرچ دیا جائے گا اور جب خدا تعالیٰ انہیں روپیہ دے دے تو یہ بھی نہیں دیا جائے گا۔بعض ممالک میں تین چار، بعض میں پانچ چھ ، بعض میں آٹھ نو مہینے کام مہیا ہونے اور زبان سیکھنے پر لگتے ہیں اس عرصہ میں انہیں قلیل ترین گزارہ دیا جائے گا۔اس تحریک کے ماتحت اس وقت تک پانچ نوجوان غیر ممالک میں جاچکے ہیں اور آٹھ نو تیار ہیں جنہیں قرآن کریم اور دینی تعلیم دی جارہی ہے انہیں پچھلے سال کی تحریک کے ماتحت روانہ کر دیا جائے گا اور اس سال کے لئے اور نو جوان درکار ہیں۔ایک ڈاکٹر کو بھی باہر بھیجا گیا ہے اور تجربہ 218