تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 193 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 193

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبه جمعه فرمود : 15 نومبر 1935ء کو مد نظر رکھ کر جہاں تبلیغ شروع کی جائے گی ، لاکھوں روپیہ اس کام کے لئے بھی چاہئے ہوگا۔گو میرا ارادہ ہے کہ اس کام کو تجارتی اصول پر چلایا جائے اور کتب کو زیادہ تر فروخت کیا جائے اور پہلی کتب کی فروخت پر اور کتب شائع کی جائیں مگر آٹھ دس زبانیں بھی چینی جائیں اور پندرہ ہزار کا سرمایہ فی ملک کے لئے وقف کیا جائے جو بہت کم ہے تو بھی ڈیڑھ لاکھ کی ضرورت اس غرض کے لئے ہے۔بے شک یہ سب بار ایک سال میں نہیں پڑے گا لیکن اسے پانچ سال پر بھی تقسیم کیا جائے تو تمیں ہزار فی سال کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ کام ایسا ہے کہ اسے افراد کی جانی قربانی تکمیل تک نہیں پہنچا سکتی کیونکہ خواہ کتنے آدمی اپنی جان اور اپنا وقت قربان کر دیں قرآن کریم کا ترجمہ ایک زبان میں بھی شائع نہیں ہو سکتا۔اس کام کو تو روپیہ ہی پورا کر سکتا ہے۔چینی میں یہ کام شروع بھی ہو گیا ہے، ٹیچنگز آف اسلام یعنی تقریر جلسہ مہوتسو کا ترجمہ چینی میں ہو چکا ہے، احمدیت اور تحفتہ الامیر کا ترجمہ جلد ہونے والا ہے اور قرآن کریم کے ترجمہ کے لئے بھی مناسب آدمیوں کی تلاش ہو رہی ہے۔انگریزی ترجمہ کی ٹائپ شدہ کاپی بھجوادی گئی ہے تا اسے سامنے رکھ کر ترجمہ کریں۔عربی دان علما بھجوانے کی تیاری ہورہی ہے تاکہ ترجمہ کی صحت میں مدد دیں۔جاپان میں بھی جلد اسلامی کتب اور قرآن کریم کے ترجمہ کی کوشش کی جائے گی صوفی عبد القدیر صاحب محنت سے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں تا کہ ترجمہ کی نگرانی کر سکیں۔ایک ماہ تک ایک تحصیل یافته مبلغ ادھر روانہ ہو گا تا کہ عربی زبان کی مشکلات میں مدد دے سکے۔غرض یہ سب اخراجات ہیں۔ادھر بورڈنگ جدید کے اخراجات اور دفتر کے اخراجات کو بھی پہلے شامل نہ کیا گیا تھا مگر میرا ارادہ ہے کہ ہر سال ایک حصہ چندہ کا صدر انجمن احمد یہ کے نام پر کچھ تجارتی جائیداد خرید نے پر لگا دیا جائے تا کہ مستقل اخراجات چندہ پر نہ پڑیں بلکہ جائیداد کی آمد سے ادا ہوں۔اس جائیداد کی آمد صرف تحریک جدید کے کاموں پر خرچ کی جائے۔میں نے اس سال بھی کچھ روپیہ اس خیال سے لگایا ہے جس سے گیارہ بارہ سورو پیر کا منافع انشاء اللہ ہوگا لیکن یہ خیال بہت دیر کے بعد آیا ورنہ چھ سات ہزار کی آمد بہ سہولت پیدا کی جاسکتی تھی۔آئندہ سال انشاء اللہ اس کام کو اچھی طرح چلایا جائے گا اور انشاء اللہ دفتر اور تحریک جدید کے بورڈنگ کے اخراجات چندہ سے نہیں بلکہ تجارتی آمد سے چلائے جائیں گے اور چندہ صرف ہنگامی کاموں کے لئے خرچ کیا جائے گا اس لئے اس سال میں پھر اس مالی تحریک کا اعلان کرتا ہوں لیکن ساتھ ہی دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مالی قربانی میں پچھلے سال سے زیادہ حصہ لیں۔میں دیکھتا ہوں کہ پچھلے سال کی قربانی دشمنوں کے لئے حیرت انگیز تھی مگر میرے نزدیک بعض دوست زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر انہوں نے کم حصہ لیا۔اسی طرح ہندوستان کا 193