تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 116
اقتباس از تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1934ء " تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول جمع کرتے جاؤ۔پس جب تک تمہیں یہ آواز نہیں آتی کہ سب کچھ لے آؤ اس وقت تک کچھ نہ کچھ جمع کرتے جانا چاہئے۔بعض کہتے ہیں کہ کیا یہ تین سال کے لئے ہے مگر بات یہ ہے کہ تین سال کی میعاد تو ایسی ہے جیسا کہ جب کوئی جانور چلتا نہ ہو تو اسے چلانے کے لئے گھاس دکھائی جاتی ہے پھر جب چل پڑے تو چلتا ہی جاتا ہے۔میں عالم الغیب نہیں ہوں میں نہیں جانتا کہ مشکلات کب تک دور ہوں گی ؟ میں نے مشکلات دور کرنے کہ تدابیر پیش کی ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جب جماعت ان پر کار بند ہو جائے گی تو پھر ان پر عمل کرتی رہے گی۔پس یہ تدابیر فتح حاصل ہونے تک کے لئے ہیں ان پر عمل کرانے کے لئے جبر اس لئے نہیں کیا گیا کہ عمل کرنے والوں کو ثواب زیادہ حاصل ہو۔اگر کوئی ان تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو نہ ہم اسے جماعت سے نکالیں گے اور نہ اسے برا کہیں گے۔یہ جو کچھ پیش کیا گیا ہے یہ ابتدائی سکیم ہے۔بعض اور تدابیر بھی ہیں جن میں سے کئی ایک ایسی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان پر یقینا عمل کرنا پڑے گا اور اب وہی ہمارے ساتھ چل سکے گا جو یہ سمجھے گا کہ جب اُکھلی میں سر دیا تو پھر موسلوں سے کیا ڈرنا ! جو اس کے لئے تیار نہیں وہ گھر میں بیٹھے رہیں۔“ یا درکھو کہ اب ایسا وقت آگیا ہے کہ آپ لوگوں کو دو میں سے ایک چیز قبول کرنی ہوگی یا تو وہ زندگی قبول کرو جس کے بعد کوئی زندگی نہیں یا پھر وہ موت قبول کرو جس کے بعد کوئی موت نہیں۔وہ جو بظاہر زندگی ہے خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ اس کے بعد زندگی نہیں اور وہ جو موت ہے اس کے متعلق خدا تعالٰی نے بتایا ہے کہ اس کے بعد حیات ابدی ہے۔میں نے جو اخراجات کے لئے پہلی قسط طلب کی ہے اس کے متعلق اگرچہ سب نے ابھی تک توجہ نہیں کی مگر روپیہ آیا ہے اور جس قدر طلب کیا گیا تھا اس سے بہت زیادہ آیا ہے۔امانت فنڈ کا روپیہ بھی کافی آجائے گا اور اگر پیش آمدہ ضروریات سے زیادہ چندہ آگیا تو میرا ارادہ ہے کہ چونکہ انگریزی ترجمہ قرآن کی اشاعت کی فورا ضرورت ہے اس میں سے کچھ رو پید اس کام پر خرچ کیا جائے۔اگر اس کام سے بھی بڑھ گیا تو وہ اگلے سال کام آجائے گا۔دین کی خدمت کے لئے زندگی وقف کرنے والوں کی بھی کافی تعداد ہو چکی ہے مگر کئی باتیں ایسی ابھی ایسی ہیں جن کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔مثلاً (1) نو جوانوں کا غیر ممالک میں جانا ، (2) اعلیٰ عہدیداروں اور تعلیم یافتہ لوگوں کا لیکچر دینے کے لئے پنے آپ کو پیش کرنا (3) رخصت لے کر یا فراغت کے موسم میں تبلیغ کے لئے اپنا نام لکھانا، (4) 25 لاکھ روپیہ تک کیلئے ریز روفنڈ جمع کرنا ، (5) پنشن یافتہ یا فارغ البال لوگوں کا مرکز میں کام 116