تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 90

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول سے محروم رہ جاتی ہے۔اول تو والدین کی حد تک پہنچنا یوں بھی مشکل ہوتا ہے لیکن جب جفاکشی کی عادت نہ ہو تو بالکل ہی اچھے کام نہیں کر سکتے۔میں نے اس سکیم میں اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کر دیا جائے کہ ان کے اندر اچھے کام کرنے کی اہلیت پیدا ہو جائے۔دوسری بات میرے مدنظر یہ ہے کہ ہر طبقہ کے لوگوں کو یہ احساس کرا دیا جائے کہ اب وقت بدل چکا ہے اس سکیم کا اثر سب ہی پر پڑے گا۔جو شخص زیادہ کپڑے بنوانے کا عادی ہے جب وہ جا کر اب اور کپڑا خریدنے لگے گا تو معاً اسے خیال آئے گا کہ اب ہماری حالت بدل گئی ہے، جب بھی بیوی سبزی تر کاری کے لئے کہے گی اور دو تین کے بجائے صرف ایک ہی منگوانے کو کہے گی تو فوراً اسے خیال آجائے گا کہ اب ہمارے لئے زیادہ قربانیاں کرنے کا وقت آ گیا ہے جب بھی نو کر کھانا پکانے لگے گا اور صرف ایک ہنڈیا چڑھائے گا اسے محسوس ہو جائے گا کہ اب اس گھر کی حالت بدل گئی ہے۔غرضیکہ کوئی حصہ ایسا نہیں جس میں احساس نہ پیدا ہو گا کہ اب جماعت کی حالت بدل گئی ہے اور اسے بھی اپنی حالت کو بدل لینا چاہئے ورنہ تم جماعت کا مخلص حصہ نہیں سمجھے جاؤ گے۔تیسری بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ جس قدر اطراف سے سلسلہ پر حملہ ہو رہا ہے سب کا دفعیہ ہو۔اب تک ہم نے بعض رستے چن لئے تھے اور کچھ قلعے بنا لئے تھے مگر کئی حملے دشمن کے اس لئے چھوڑ دیتے تھے کہ پہلے فلاں کو دور کر لیں پھر اس طرف توجہ کریں گے مگر اس سکیم میں اب میں نے یہ مد نظر رکھا ہے کہ حتی الوسع ہر پہلو کا دفعیہ کیا جائے اور کوئی حملہ ایسا نہ ہو جس کے جواب کے لئے ہم تیار نہ ہوں۔مثلاً یہ بھی ہم پر ایک حملہ تھا کہ کانگرسی کھدر پہنتے ہیں اور آپ کی جماعت مذہبی جماعت ہوتے ہوئے اس قدر قربانی نہیں کرتی ؟ ہم جواب دیتے تھے کہ کانگری وہ روپیہ جوکھدر پہننے سے بچتا ہے کانگرس کو نہیں دے دیتے لیکن ہماری جماعت تو اس قدر مالی قربانی کرتی ہے کہ کانگرس والے اس کا عشر عشیر بھی پیش نہیں کر سکتے مگر یہ جواب گو درست تھا مگر سوال کا پہلو بچا کر دوسرے رنگ میں دیا جاتا تھا۔اس جہت سے ہم کوئی جواب نہ دے سکتے تھے جس طرف سے کہ یہ حملہ کیا جاتا تھا مگر اب ہم کہیں گے کہ صرف کھدر پہننا کوئی عقلمندی نہیں عقلمندی یہ ہے کہ اقتصادی حالت کو درست کیا جائے اور ہم نے ایسا عہد کیا ہے کہ جس سے ہماری اقتصادی حالت درست ہو جائے۔مثلاً بیش قیمت لباس نہ استعمال کیا جائے ، گوٹہ کناری اور فیته، لیس وغیرہ نہ خریدے جائیں۔کانگریس کھدر کے ساتھ ایسی سب چیزیں استعمال کر لیتے تھے مگر ہم نے یہ سب چیزیں چھوڑ دی ہیں۔اسی طرح ہم نے کپڑوں میں کفایت کے علاوہ کھانے ، شادیوں اور 90