تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 65 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 65

65 قرآن کریم کی تلاوت دلوں کے زنگ کو دور کرتی ہے حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ 7 مارچ 2008ء میں فرمایا: ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی لا یہی تم نے فرمایا : یقینا یہ دل بھی صیقل کئے جاتے ہیں جس طرح لوہے کے زنگ آلود ہونے پر اسے صیقل کیا جاتا ہے۔کہا گیا کہ اے اللہ کے رسول ! اس کی صفائی کیسے کی جائے؟ یعنی دل کی صفائی کس طرح کی جاتی ہے۔تو آنحضور صلی پریتم نے فرمایا : موت کو کثرت سے یاد کرنا اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا۔(مشکوۃ المصابيح كتاب الفضائل القرآن الفصل الثالث) پس موت کی یاد اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل نہیں رکھتی۔اس پر یقین ہو کہ جزا سزا کا دن آنا ہے۔اور قرآن کریم کی تلاوت ، اس کا حق ادا کرنے سے نیکیوں کی توفیق ملتی ہے۔اس حق ادا کرنے کی وجہ سے ایک مومن اس دنیا میں بہترین اجر حاصل کرنے والا بن جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کے لئے بہترین اجر ہوتا ہے۔صاف دل ہو کر حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی کی طرف ایک مومن کی توجہ رہتی ہے۔آنحضرت سالی یہ ستم کا قرآن کریم پڑھنا آنحضرت صلی ا یہ تم کس طرح قرآن پڑھتے تھے؟ اس کی وضاحت بھی ضروری ہے۔کیونکہ بعض لوگ قرآن کریم جلدی جلدی پڑھنے میں زیادہ قابلیت سمجھتے ہیں جبکہ آنحضرت صلی یا کہ ان کا طریق اس سے بالکل مختلف تھا۔اس بارے میں ایک روایت میں آتا ہے: