تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 84 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 84

84 پس روزے کی اہمیت اس وقت ہے جب قرآن کی اہمیت ہے۔اس کی تعلیم کی اہمیت ہو جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے۔اس تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش ہو۔پس اللہ تعالیٰ نے ان دنوں میں تزکیہ نفس پر زور دینے کو اہمیت دی ہے۔جس کا پتہ بھی ہمیں قرآن کریم سے چلتا ہے۔جب یہ حالت ایک مومن کی ہوگی تب وہ اس خوبصورت تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے۔تب ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ جس طرف تم جا رہے ہو یہ بہت خطرناک راستہ ہے۔یہ تباہی کا راستہ ہے۔یہ تمہاری دنیا و آخرت کی بربادی کا راستہ ہے۔اگر تم دنیا و آخرت کی بقا چاہتے ہو تو آؤ ہم تمہیں ہدایت کے راستے بتاتے ہیں۔قرآن کریم کا صرف دعوی نہیں ہے کہ ھدی للناس۔بلکہ اگر تم اس تعلیم پر عمل کرو تو اس دنیا میں ہدایت کے اثرات نظر آتے ہیں۔یعنی جیسا کہ میں نے کہا سب سے پہلے تو ایک مسلمان کے عمل ہمارے سامنے ہونے چاہئیں، دنیا کے سامنے ہونے چاہئیں، جسے دنیا دیکھ سکے۔یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ آج مسلمانوں کے عمل ہی ہیں جو مخالفین اسلام کو یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ قرآن کریم پر اعتراض کریں، اس کی تعلیم پر اعتراض کریں۔“ قرآن کریم مسلمانوں اور غیر مسلم دونوں کو راہنمائی دیتا ہے فرمایا۔یہ رمضان کا مہینہ جس میں خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ قرآن کریم نازل ہوا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے تو ہدایت کے وہ راستے متعین کریں جو قرآن کریم نے متعین کئے ہیں۔ہدایت کے معیار وہ بنائیں جو قرآن کریم نے بنائے ہیں۔ہدایت دینے والے کو پانے کے لئے بھی خالص ہو کر دعا کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں اھدنا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا دکھائی ہے۔اگر خالص ہو کر یہ دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور