تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 42 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 42

42 پس والدین کو بھی توجہ کرنی چاہئے کہ یہ اعزاز ہے جو بچوں کو قرآن پڑھانے پر والدین کو ملتا ہے۔تو اپنے بچوں کو اس خوبصورت کلام کے پڑھانے کی طرف بھی توجہ دیں اور ان میں پڑھنے کی ایک لگن بھی پیدا کریں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ نبی لیم نے فرمایا: وہ شخص جو قرآن کریم پڑھتا ہے اور اس کا حافظ ہے وہ ایسے لکھنے والوں کے ساتھ ہوگا جو بہت معزز اور بڑے نیک ہیں۔اور وہ شخص جو قرآن کریم کو پڑھتا ہے اور اسکی تعلیمات پر شدت سے کاربند ہوتا ہے اس کے لئے دوہرا اجر ہے۔(بخاری کتاب التفسیر ) فرمایا کہ: (خطبہ جمعہ 7 مارچ 2008ء بحوالہ اخبار بدر 1 مئی 2008ء) قرآن کریم کا ہر حکم حکمت سے پڑ ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سلسلہ میں اپنے ایک خطبہ جمعہ میں پھر حکمت کے معنی عقل اور دانائی کے بھی ہیں۔اس کتاب نے جو عظیم رسول صلی یہ تم پر تری بڑے پر حکمت احکامات اتارے ہیں۔ہر حکم کی دلیل اتاری ہے جو ہر موقع ومحل کے لحاظ سے ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی مثال دے آیا ہوں قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو سزا دو۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصے میں آکر ، مغلوب الغضب ہو کر سزا نہ دو۔اگر معاف کرنے سے اصلاح ہوسکتی ہے تو معاف کرنے میں حکمت ہے لیکن اگر عادی چور کو معاف کر دیا جائے تو معاشرے میں فساد پیدا کرنے کو موجب ہوں گے۔اسی طرح اگر قاتل کو معاف کرو گے تو اور قتل پھیلائے گا۔وہاں پھر سز ا ضروری ہو جاتی ہے۔غرض کہ قرآن کریم کا کوئی بھی حکم لے لیں اس میں حکمت