تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 41 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 41

41 ย قرآن کریم پڑھے بغیر نہ سویا کرو آنحضرت صلی ای پی تی اس بارہ میں کیا نصیحت فرماتے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت عبیدہ املیکی ” جو صحابہ میں سے ہیں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی تم نے فرمایا اے اہل قرآن! قرآن پڑھے بغیر نہ سویا کرو۔اور اس کی تلاوت رات کو اور دن کے وقت اس انداز میں کرو جیسے اس کی تلاوت کرنے کا حق ہے۔اور اس کو پھیلاؤ اور اس کو خوش الحانی سے پڑھا کرو اور اس کے مضامین پر غور کیا کرو تا کہ تم فلاح پاؤ۔رواه البيهقي في شعب الايمان بحواله مشكوة المصابيح كتاب الفضائل الباب فضائل القرآن حدیث نمبر (2210) پس اس آیت کی مزید وضاحت بھی ہو گئی کہ حق تلاوت ادا کر کے صرف گھاٹے سے ہی نہیں بیچ رہے ہوگے جیسا کہ اس کے آخر میں لکھا ہوا ہے بلکہ ان لوگوں میں شامل ہو رہے ہو گے جو فلاح پانے والے ہیں۔ان لوگوں میں شامل ہونے جارہے ہیں جو کامیابیاں حاصل کرنے والے ہیں۔پھر ایک روایت میں حق تلاوت ادا کرنے والے کے مقام بلکہ اس کے والدین کے مقام کا بھی ، جنہوں نے ایک بچے کو اس تلاوت کی عادت ڈالی، ذکر یوں ملتا ہے، پھل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول الہ الا یہ تم نے فرمایا جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو دو تاج پہنائے جائیں گے جن کی روشنی سورج کی چمک سے بھی زیادہ ہوگی، جو ان کے دنیا کے گھروں میں ہوتی تھی۔پھر جب ان کے والدین کا یہ درجہ ہے تو خیال کرو کہ اس شخص کا کیا درجہ ہو گا جس نے قرآن پر عمل کیا۔(سنن ابی داؤد کتاب الوتر باب ثواب قراءة القرآن )