تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 20

20 20 قرآن شریف کو پڑھو تو ترجمہ بھی پڑھو پھر آپ فرماتے ہیں: " قرآن شریف کو پڑھو اور خدا سے کبھی نا امید نہ ہو۔مومن خدا سے کبھی مایوس نہیں ہوتا۔یہ کافروں کی عادت میں داخل ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ہمارا خدا عَلٰی کُلِّ شَيْءٍ قَدِير خدا ہے۔قرآن شریف کا ترجمہ بھی پڑھو اور نمازوں کو سنوار سنوار کر پڑھو اور اس کا مطلب بھی سمجھو۔اپنی زبان میں بھی دعائیں کر لو۔قرآن شریف کو ایک معمولی کتاب سمجھ کر نہ پڑھو بلکہ اس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ کر پڑھو۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 191۔الحکم 17 جون 1902) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم قرآن کریم کے مقام کو پہچانیں اور اپنی زندگیاں بھی سنوارنے والے ہوں اور اپنی نسلوں کی زندگیاں بھی سنوارنے والے ہوں۔اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جو ہمیں نصائح فرمائی ہیں ان پر عمل کرنے والے ہوں۔(خطبہ جمعہ 24 ستمبر 2004 بحوالہ خطبات مسرور جلد دوم صفحہ 682 تا 699 ایڈیشن 2005 ، انڈیا) قرآن کریم مطہر صحیفہ ہے جو خاتم الکتب ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے خطبہ جمعہ ۴؍ مارچ ۲۰۰۵ ء میں فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کا رسول مطہر صحیفے پڑھتا تھا اور ان میں قائم رہنے والی اور قائم رکھنے والی تعلیمات تھیں۔قرآن کریم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اس کے بارے میں اللہ تعالی گواہی دیتا ہے کہ یہ پاک کتاب ہے۔اور ہر قسم کی ممکنہ عیب سے پاک ہے اور