تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 19 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 19

19 قرآن کریم اور آنحضرت ملا لیا کہ تم سے سچی محبت رکھنے والا صاحب کرامات ہو جاتا ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : میں بار بار کہتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت رکھنا اور سچی تابعداری اختیار کرنا انسان کو صاحب کرامات بنا دیتا ہے۔66 (روحانی خزائن جلد 11 ضمیمہ انجام آتھم صفحہ 61) پھر آپ فرماتے ہیں: " قرآن شریف پر تدبر کرو اس میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے۔اور آئندہ زمانے کی خبریں ہیں وغیرہ۔بخوبی سمجھ لو کہ یہ وہ مذہب پیش کرتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے برکات اور ثمرات تازہ بتازہ ملتے ہیں۔انجیل میں مذہب کو کامل طور پر بیان نہیں کیا گیا۔اس کی تعلیم اُس زمانے کے حسب حال ہو تو ہو لیکن وہ ہمیشہ اور ہر حالت کے موافق ہر گز نہیں۔یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے۔اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے۔اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 102 الحکم 17 جنوری 1907)