تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 101

101 تعلیم کے ساتھ ملا کے سیکھیں۔تا کہ جو ایسے لوگ ہیں جن کو مذہب کا پتہ نہیں ایسے بچے آپ کو سکول میں آپ سے بحث کرتے ہیں، بات کرتے ہیں بعض لوگ خدا تعالیٰ کو نہیں مانتے تو ان کو سمجھانے کے لئے بھی دین سیکھیں اور دین کو اس تعلیم کے ساتھ ملا ئیں تا کہ آپ ان کو سمجھا سکیں کہ اللہ تعالیٰ کی بھی ایک ذات ہے اسی نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔اسی کی ہمیں خدمت کرنی چاہئے اور اسی سے سب کچھ مانگنا چاہئے۔“ ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حوالہ مشعل راہ جلد پنجم حصہ دوم صفحہ 365,364 ایڈیشن انڈیا 2007ء) تربیتی کلاس کا مقصد دین کا علم سیکھنا ہے حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا۔یہ تربیتی کلاسیں جو منعقد کی جاتی ہیں جماعت احمد یہ میں ان کا مقصد یہ ہے کہ آپ دین کا علم سیکھیں دنیا کی تعلیم کے لئے تو سکولوں میں جاتے ہیں، چھ سات گھنٹے سکول میں رہتے ہیں، وہاں پڑھتے ہیں پھر گھر آکے بھی سکول کی پڑھائی کر رہے ہوتے ہیں۔دین کی پڑھائی کی طرف کم توجہ ہوتی ہے، حالانکہ دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم سیکھنے کی طرف بھی باقاعدگی سے توجہ ہونی چاہئے۔اس لئے پہلی چیز جو ہے دین سکھانے کے لئے ایک احمدی بچے کے لئے وہ ہے قرآن شریف کا پڑھنا۔مجھے یہ بتائیں ہاتھ کھڑے کر کے وہ بچے جو روزانہ قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں۔Thirty Percent ( تیس فیصد ) میرا خیال ہے تو باقی بھی دین سیکھنا جو ہے نا بہت ضروری چیز ہے اور اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بڑی خاص تاکید فرمائی ہے۔یہ نہیں ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنی ہے صرف اس لئے کی امی ابو نے کہہ دیا ہے کہ ضرور پڑھنا ہے یا میں نے کہہ دیا کہ تلاوت کیا کریں پوچھا جائے گا۔یا آپ کی جو تنظیم ہے جماعت والے پوچھتے ہیں خدام الاحمدیہ والے یا ناظم اطفال پوچھیں گے تو بلکہ غور سے