تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 57 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 57

57 قرآن کریم پڑھ کر اور اس پر عمل کر کے ہی نیکیوں میں آگے بڑھا جا سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتَ (المائدہ:49) کہ نیکیوں میں آگے بڑھو۔اور جب تک یہ علم ہی نہ ہو کہ نیکیاں کیا ہیں جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں، کون کون سے اعمال ہیں جو قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں تو کس طرح آگے بڑھا جا سکتا ہے۔پس قرآن کریم کا پڑھنا اور سیکھنا اور اس پر غور کرنا بھی بڑا ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا تھا کہ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآن کہ تمام بھلائیاں اور نیکیاں جو ہیں وہ قرآن کریم میں موجود ہیں۔پس یہاں میسر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مزید سیکھنا ہی نہیں ہے۔جو یاد ہو گیا، یاد ہو گیا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو اور علم کو بڑھاتے رہنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس قرآن کریم سے فیض پایا جا سکے۔باقی جو حالات ہیں ان کے مطابق یہ ذکر ہے کہ تم بیمار ہو گے، مریض ہوگے، سفر پہ ہو گے تو اس لحاظ سے نمازیں چھوٹی بڑی بھی ہو جاتی ہیں، قرآن ( پڑھنے ) میں کمی زیادتی بھی ہو جاتی ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ قطعا نہیں ہے کہ قرآن کریم کو جو سیکھ لیا وہ سیکھ لیا اور مزید نہیں سیکھنا۔قرآن کریم کو خوب نکھار کر پڑھنا چاہئے پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا (المزمل: 4) یا اس پر کچھ زیادہ کر دے اور قرآن کو خوب نکھار کر پڑھ۔یعنی تلاوت ایسی ہو کہ ایک ایک لفظ واضح ہو، سمجھ آتا ہو اور خوش الحانی سے پڑھا جائے۔یہ نہیں کہ جلدی جلدی پڑھ کے گزر