تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vi of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page vi

اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ (القيامة : ۱۸) یقینا اس کا جمع کرنا اور اس کی تلاوت ہماری ذمہ داری ہے۔امام جماعت احمد یہ عالمگیر سید نا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے خطبات و خطابات میں قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت اور برکات اور اس کے اوامر و نواہی کی پابندی کی طرف احباب جماعت کو بار بار توجہ دلا رہے ہیں۔آپ کے بابرکت ارشادات سے استفادہ کرتے ہوئے محترم مولانا برہان احمد صاحب ظفر ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد برائے تعلیم القرآن و وقف عارضی نے مختلف عناوین کے تحت بڑی محنت سے اسے ترتیب دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین نظارت نشر و اشاعت حضور انور کے ان ارشادات مبارکہ کو کتابی شکل میں سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے شائع کر رہی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: قرآن شریف کی تلاوت کی اصل غرض تو یہ ہے کہ اس کے حقائق اور معارف پر اطلاع ملے اور انسان ایک تبدیلی اپنے اندر پیدا کرے۔(ملفوظات جلد اول صفحہ ۲۸۵) اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور اس کے حقائق و معارف کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں پاک تبدیلی لانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان