آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 5
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور اگر یہی حالات رہے تو کسی وقت بھی خوفناک جنگ کی صورت ہو سکتی ہے۔اب یہ باتیں ان کے تھنک ٹینک (think tank) اور تجزیہ نگار عام کہنے لگ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود پائیدار امن قائم کرنے کا حل ان کے پاس نہیں ہے اور یہ ہو بھی کیونکر سکتا ہے کہ امن کے منبع کی طرف ان کی نظر نہیں ہے۔دنیا میں ڈوبے ہوئے ہیں اور دین کو بھول چکے ہیں۔جہاں امن کا حل ہے وہاں نہ یہ غیر مسلم حکومتیں آنا چاہتی ہیں اور نہ ہی بدقسمتی مسلمان حکومتیں آنا چاہتی ہیں۔اب بعض جگہ تجزیہ نگار یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جنگوں صورت میں جو تباہی ہوئی ہے وہ ایسی خوفناک ہو گی کہ ایک اندازہ کے مطابق دورانِ جنگ اور اس کے بعد کے دو سالوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ وجہ سے دنیا کی چھیاسٹھ فیصد آبادی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ایسی تباہی و بربادی ہو گی جس کا تصور بھی کوئی نہیں کر سکتا۔ایک عام انسان تو اس کا سوچ بھی نہیں سکتا۔پس بہت خوفناک حالات ہیں۔5