آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 6 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 6

آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 ایسے میں اگر کوئی امید کی کرن ہے، امن کی ضمانت ہے تو ایک ہی وجود ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے امن و سلامتی کی تعلیم کے ساتھ دنیا میں بھیجا تھا، جو شہنشاہ امن ہے، جو اللہ تعالیٰ کو انسانوں سے زیادہ پیارا ہے، جس پر اللہ تعالیٰ کی آخری کامل اور مکمل شریعت اتری، جس کی تعلیم پیارو محبت کی تعلیم ہے، جس نے اپنے خدا تعالیٰ کے تعلق کی وجہ سے اور اپنے اوپر اتری ہوئی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے اور دنیا کو تباہی سے بچانے کی فکر اور اس کے لیے شدید درد محسوس کرنے کی وجہ سے اپنی زندگی ہلکان کر لی تھی۔اس حد تک اپنی حالت کر لی تھی اور کرب سے تڑپ کر اور رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ تعلك باخِعُ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ (الشعراء: 4) کیا تو اپنی جان کو اس لیے ہلاک کر دے گا کہ وہ مومن نہیں ہوتے۔پس یہ ہے وہ ذات جو دل میں انسانیت کے لیے درد رکھتی کہ لوگ اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کریں اور تباہی 6