آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 15
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 پر بھی آ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے بیوی بچوں کو میرے قریبیوں کو امن میں رکھے۔دوسروں کے امن میں رہنے کے لیے یہ درد نہیں ہوتا یا انسان اپنی زندگی سکون سے بسر کرنے کے لیے دولت چاہتا ہے اور اس کو اچھا سمجھتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کے لیے بھی وہ دولت کو اچھا سمجھتا ہے بلکہ صرف اپنے لیے دولت کو اچھا سمجھتا ہے۔اگر صحت کو اچھا سمجھتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کے لیے بھی اچھی صحت چاہتا ہے۔دشمن کے لیے تو یہی چاہے گا کہ وہ نادار ہو اور کمزور ہو تاکہ اس کو دشمن پر فوقیت رہے۔اسی طرح عزت و مرتبہ اگر لوگ چاہتے ہیں تو اپنے لیے۔ہر شخص کے لیے نہیں چاہتے۔یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ دوسرے کو بھی وہی عزت و مرتبہ ملے جو مجھے مل رہا ہے۔دنیا میں یہی نظارے ہمیں نظر آتے ہیں عام لوگوں میں بھی اور لیڈروں میں بھی۔سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیاں اور اقتدار میں آنے پر ایک دوسرے پر ظلم جو اپنے ہی ملکوں میں ہم دیکھ رہے ہیں، ایک دوسرے پر جو کر رہے ہیں وہ اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔پس اگر صرف 15