آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 9
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 حوالہ سے امن عالم کے بارہ میں کچھ باتیں کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ تو اس قدر وسعت رکھے ہوئے ہیں کہ اس کا احاطہ تھوڑے وقت میں ممکن ہی نہیں لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے کہا چند باتیں بیان کروں گا۔جماعت احمدیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ نعوذ باللہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک اور توہین کے مرتکب ہوتے ہیں اور اس کی تعلیم دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کرنے والے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کرنے والے ہیں۔جماعت کا لٹریچر اس بات کا گواہ ہے۔ہر سال ہزاروں سعید فطرت لوگ اس تعلیم اور محبت کو دیکھ کر جماعت احمدیہ مسلمہ میں شامل ہوتے ہیں۔غیر بھی یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ اسلام کی یہ تعلیم تو ایسی پراثر اور محبت اور سلامتی پھیلانے والی تعلیم ہے کہ یہی دنیا کے امن کا آج واحد حل ہے۔ابھی کچھ دن پہلے میں نے یو کے کے جلسہ سالانہ میں جماعت 9