آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 10
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 کی ترقی کی رپورٹ میں اور جلسہ کے تاثرات کے واقعات میں لوگوں کے بیان سنائے کہ کس طرح وہ لوگ احمدی ماحول اور جلسہ کے ماحول سے متاثر ہوئے اور انہیں اسلام کی امن پسند تعلیم کا پتہ چلا۔بہر حال ہمارے مخالفین جو بھی چاہیں سوچیں اور کریں، ہمارا کام ہے کہ اگر ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو اپنائیں اور دنیا میں پھیلائیں۔دنیا کو بتائیں کہ آج دنیا کی امن و سلامتی کا یہی واحد حل ہے۔پس آؤ اور امن و سلامتی کی تعلیم ینے والے اس عظیم وجود سے جڑ کر دنیا و آخرت میں اپنی سلامتی کے سامان کر لو۔یہ صرف باتیں ہی نہیں ہیں بلکہ جب ہم تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کس طرح اس نبی نے ان پڑھ اور جاہل عربوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر اعلیٰ اخلاق اور علم و عمل کے میناروں تک پہنچا دیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں: ” وہی رسول جس نے وحشیوں کو انسان بنایا اور انسان سے با اخلاق انسان۔یعنی سچے اور واقعی اخلاق کے دو - 10