آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 11

آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 مرکز اعتدال پر قائم کیا اور پھر بااخلاق انسان سے باخدا ہونے کے الہی رنگ سے رنگین کیا۔“ ر ( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 183 الاشتهار مستيقنًا بوحى الله القهار - مطبوعه نظارت نشر واشاعت قادیان 2019ء) پس آپ نے اپنے ماننے والوں اور اپنے سے محبت کرنے والوں کو اخلاق اور عبادتوں کے وہ گر سکھائے جنہوں نے انہیں خدا تعالیٰ کا قرب پانے والا بنا دیا اور ان کا ہر قول و فعل خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے ہو گیا۔حقوق العباد کی ادائیگی بھی کی تو خدا تعالیٰ کا قرب پانے کے لیے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی انسان کو اس مقام پر لے جاتی ہے جہاں وہ اللہ تعالیٰ سے حقیقی محبت کرنے والا بن جاتا ہے اور یہ حقیقی محبت پھر انسان کے ہر قول و فعل کو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا بنا دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی کرنے والے کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی کرنا اور آپ۔سے محبت رکھنا انجام کار انسان کو خدا کا 11