آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 7
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 بچ جائیں۔اپنی دنیا بھی بچا لیں اور اپنی آخرت بھی بچالیں۔ایسی جامع تعلیم آپ نے عطا فرمائی کہ کوئی اور تعلیم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ایسی امن کی ضمانت دی جو دراصل اللہ تعالی کی دی ہوئی ضمانت لیکن افسوس کہ مسلمان بھی اس تعلیم کو بھول گئے ہے اور ایمان کے صرف زبانی نعرے لگا کر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوئے ہوئے ہیں اور اس کے لیے غیروں سے مدد کے طالب ہوتے ہیں۔کلمہ گو، کلمہ گو کو دین کے مخالفین کی مدد سے قتل کر رہے ہیں۔اس سے زیادہ بد قسمتی مسلمانوں کی اور کیا ہو سکتی ہے؟ ایسی خوبصورت تعلیم اور ایسا درد رکھنے والے رسول کی اتباع کا دعویٰ کرنے کے باوجود اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں اور دنیا میں امن و سلامتی پھیلانے کے بجائے بدامنی پھیلانے کے حوالہ سے مشہور ہوتے چلے جا رہے ہیں اور یہ سب اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو اس زمانہ میں امن و سلامتی کے بادشاہ اور اللہ تعالیٰ کے پیارے کے غلام کو دنیا میں امن و سلامتی کی تعلیم پھیلانے 7