آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 26
آنحضرت صلی العلم اور امن عالم ہو۔اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 وسیع تصور قائم الْحَمْدُ لِلهِ رَتِ الْعَلَمِینَ پڑھ کر خدا تعالیٰ کی ربوبیت تمام عالم پر وسیع ہونے کا ادراک پیدا ہوتا ہے۔ان کلمات کو پڑھ کر انسان کی سوچ وسیع ہوتی ہے اور وہ اس خدا کی تعریف کرتا ہے جو تمام دنیا اور جہانوں کا رب ہے۔جو عیسائیوں کا بھی رب ہے، ہندوؤں کا بھی رب ہے، یہودیوں کا بھی رب ہے اور ہر ایک کا رب ہے۔جب یہ کلمات انسان پڑھتا ہے تو پھر کسی سے نفرت کیونکر ہو سکتی ہے۔یہی بات میں نے ایک دفعہ امریکہ میں غیروں کی ایک مجلس میں بیان کی تو وہ کہتے ہیں یہ کیسی تعلیم ہے! اور واقعی اسلام کی تعلیم ایسی ہے جو کبھی ایک حقیقی مسلمان کے دل میں دوسرے کے لیے بغض و کینہ پیدا کر ہی نہیں سکتی۔رب العلمین کے الفاظ نے تو سب کا احاطہ کر لیا ہے اور یہی چیز سلامتی پھیلانے کے بڑے اور وسیع راستے کھولتی ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رت العلمین میں بتا دیا گیا کہ اگر حقیقی توحید قائم ہو اور رب العالمین کی حمد سے انسان کی زبان تر ہو تو یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی قوم کا کینہ انسان کے دل میں ہو ، نہ عیسائیوں کے لیے، نہ ہندوؤں 26