آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 25

آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم توحید کی طرف لانے والے ہوں گے۔اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 یہ بات یقینی ہے کہ توحید کامل کے قیام کے بغیر امن قائم ہو ہی نہیں سکتا۔پہلے بھی بیان ہو گیا کہ بالا ہستی کو بہر حال تسلیم کرنا ہو گا اور وہ بالا ہستی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس کا خیال توحید کو دل میں قائم کیے بغیر نہیں آسکتا اور توحید قائم نہیں ہو سکتی ہیں گی تو لڑائیاں بھی جاری رہیں گی۔لڑائیاں تو تبھی بند ہو سکتا بھائی حقیقی مواخات پیدا ہو، آپس میں محبت اور پیار پیدا ہو، چارے کی صورتحال پیدا ہو۔امن اس وقت تک قائم ہو ہی نہیں تک لوگوں کے اندر حقیقی مواخات پیدا نہ ہو اور حقیقی مواخات ایک خدا کو مانے بغیر پیدا نہیں ہو سکتی، واحد و یگانہ خدا سے تعلق کے بغیر پیدا ہی نہیں ہو سکتی۔صرف ماننا ہی نہیں بلکہ ایک تعلق بھی قائم کرنا ہو گا اور اس کی تعلیم بھی ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہی ملی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے الْحَمْدُ لِلهِ ربّ الْعَلَمِينَ (الفاتحہ : 2) کی تعلیم جب ہمیں قرآن کریم میں دی تو اسے ہر نماز میں پڑھنے کا حکم بھی دیا تا کہ مسلمانوں میں اخوت کا 25