آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 24 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 24

آنحضرت صلی العلم اور امن عالم رض اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 سامنے رکھنا چاہیے تبھی سُبُلَ السّلام پر چلنے والے ہوں گے۔سلامتی کے راستے پر چلنے والے ہوں گے۔اس کتاب کا کوئی حکم بھی ایسا نہیں جو انسانی امن برباد کرنے والا ہے۔پس یہ پیغام ہے جو اپنوں اور غیروں کو دینا ہمارا کام ہے آج آج اور یہی دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔اور یہی وہ انقلاب تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں پیدا کیا اور عملی طور پر ایسی جماعت تیار کر دی جو إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سَلمًا (الفرقان: 64)، اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے تو کہتے سلام، اس کا مصداق بنا دیا اور یہی وہ حالت ہے جب ہم میں پیدا ہو جائے اور ہم دنیا میں پیدا دیں تو ہمارا حال اور حاضر بھی امن میں ہو گا اور ہمارا مستقبل بھی امن میں ہو گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں کا یہ ایک بہت بڑا کام ہے جنہوں نے اپنے گھروں اور اپنے ماحول میں بھی امن اور سلامتی پیدا کرنی ہے اور دنیا میں بھی امن و سلامتی پیدا کرنی ہے۔اور یہ کام اسی وقت ہو گا جب ہمارے دل بھی خالص توحید سے پُر ہوں گے اور دنیا کو بھی حقیقی 24