آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 17
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 نہیں چاہتی بلکہ تمام ملکوں کے لیے امن چاہتی ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم امن کا نقطہ محور یہ احساس ہے کہ ایک بالا ہستی مجھے دیکھ رہی ہے جس کے لیے میں نے اپنے قول و فعل کو ایک کرنا ہے۔ہمیشہ اس اصول پر چلنے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اس سنہری اصول کو سامنے رکھنا ہو گا کہ دوسرے کے لیے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔پس اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ یہ سوچ رکھنی ہوگی کہ اگر میں صرف اپنے لیے یا اپنی قوم کے لیے یا صرف اپنے ملک کے لیے امن کا متمنی ہوں تو اس صورت میں مجھے اللہ تعالی کی مدد، اس کی نصرت اور اس کی خوشنودی کبھی حاصل نہیں ہو سکتی۔جب اس عقیدہ پر انسان قائم ہو جائے کہ اللہ تعالی کی خاطر سب کچھ کرنا ہے تبھی حقیقی امن قائم ہو ہے ورنہ نہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سکتا ہمیں الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السّلمُ الْمُؤْمِنُ (الحشر : 24) وہ بادشاہ ہے۔پاک ہے، دوسروں کو پاک کرتا ہے۔خود ہر ایک عیب سے 17