خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 516
516 تبھی تو انہوں نے مسیح و مہدی کو مانا ہے۔اس پر ایمان لائے ہیں اس لئے ان لوگوں سے بھی جو پرانے احمدی ہیں پیار و محبت کا سلوک کریں ان کا خیال رکھیں۔ان کو سینے سے لگا ئیں اور بھائی چارے کی تعلیم سے آگاہ کریں۔بڑی دور سے سفر کر کے آئے ہیں بڑی مشکلات میں سے گزر کر آئے ہیں ان کو ملیں۔یہ نہ ہو کہ غریب اپنی ٹولیوں میں پھر رہے ہوں اور اپنے آپ کو ان سے اونچا سمجھنے والے ایک طرف سے ہوکر گزرجائیں اور اپنی ٹولیوں اور گروہوں میں پھر رہے ہوں اور ایک دوسرے کو سلام کرنے کے بھی روادار نہ ہوں۔تو اس ماحول میں سلام کو رواج دینے کی بھی بڑی ضرورت ہے۔یہ بھی ایک دعا ہے۔یہ بھی اس دعا کے ماحول کو بڑھانے والا ایک ذریعہ ہے۔اس وقت عہد یداروں کا بھی کام ہے کہ ان نئے آنے والوں کی تربیت کی خاطر ان کے قریب ہوں اور بھائی چارے کا تعلق پیدا کرنے کے لئے بھی ان سے قریب ہوں۔الفضل اند نیشنل 21 جنوری 2005 ص 12) مسلسل رابطہ رکھیں حضور نے نیشنل مجلس عاملہ سویڈن کو ہدایات دیتے ہوئے 13 ستمبر 2005ء کو فرمایا:۔تمام نو مبائعین کو جن کو بیعت کئے ہوئے تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے نظام جماعت کا با قاعدہ حصہ بنائیں اور اس کے بعد وہ نو مبائع نہیں رہیں گے۔جن سے رابطہ نہیں ہے ان سے بھی رابطہ کریں۔جنہوں نے بیعتیں کروائی ہیں ان کے ذریعہ رابطہ کریں۔ان کو ساتھ لے کر جائیں اور ایک دفعہ رابطہ کر کے پھر اپنے نظام میں لے آئیں اور خود ان سے رابطہ رکھیں اور یہ رابطہ ہر ہفتہ ہونا چاہئے۔آجکل رابطے کے کئی ذریعے ہیں۔ٹیلیفون پر کر لیں۔EMail کے ذریعہ کر لیں۔اگلے 2 ماہ میں سب لوگوں سے رابطہ ہو جانا چاہئے۔(الفضل 30 ستمبر 2005ء) نظام جماعت میں پرودیں حضور نے ناظر صاحب اصلاح وارشاد کے نام ایک مکتوب میں فرمایا:۔نو مبائعین کو جماعتی نظام میں پرونا اور ان کا جماعت سے تعلق مضبوط تر کرنا ایک نہایت ضروری امر ہے۔ہر پہلو سے انہیں بتدریج نظام جماعت سے منسلک کریں۔پہلے نماز جمعہ میں لائیں۔پھر