خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 505
505 دعوت الی اللہ کے متعلق تحریکات دعوت الی اللہ کی تحریک حضور نے 8 اکتوبر 2004 ء کو سکاٹ لینڈ میں خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔دعوت الی اللہ کریں۔حکمت سے کریں، ایک تسلسل سے کریں، مستقل مزاجی سے کریں اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ، مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے چلے جائیں۔دوسرے کے جذبات کا بھی خیال رکھیں اور دلیل کے لئے ہمیشہ قرآن کریم اور حضرت اقدس مسیح موعود کی کتابوں سے حوالے نکالیں۔پھر ہر علم عقل اور طبقے کے آدمی کے لئے اس کے مطابق بات کریں۔خدا کے نام پر جب آپ نیک نیتی سے بات کر رہے ہوں گے تو اگلے کے بھی جذبات اور ہوتے ہیں۔نیک نیتی سے اللہ تعالیٰ کے نام پر کی گئی بات اثر کرتی ہے۔ایک تکلیف سے ایک درد سے جب بات کی جاتی ہے تو وہ اثر کرتی ہے۔تمام انبیاء بھی اسی اصول کے تحت اپنے پیغام پہنچاتے رہے اور ہر ایک نے اپنی قوم کو یہی کہا ہے کہ میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، نیک باتوں کی طرف بلاتا ہوں اور اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا۔یہی ہمیں قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے۔۔۔۔ہر حال اس کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔جو ہو چکا وہ ہو گیا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا لیکن آئندہ کے لئے ہمیں نئے عہد کرنے ہوں گے اور جیسا کہ میں نے کہا حکمت اور دانائی کی باتیں سیکھنے کے لئے قرآن پڑھنے اور حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب پڑھنے جو قرآن و حدیث کی تشریح اور مزید وضاحتیں ہیں، ان کی طرف توجہ دینی ہوگی اس کے بارے میں میں تفصیلی خطبات پہلے بھی دے چکا ہوں۔آپ بھی ، جو لوگ باہر نکل سکتے ہیں باہر نکلیں ، دعائیں کرتے ہوئے یہاں کی جو چھوٹی جگہیں ہیں ان میں رابطے بڑھا ئیں اور ان لوگوں میں نسبتاً سادگی زیادہ ہوتی ہے۔یہاں بھی چھوٹے قصبوں میں سادگی زیادہ ہے۔تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ ایک موقع ایسا آئے گا کہ باہر سے ہمارا پیغام اندر بڑے شہروں میں آنا شروع ہوگا پہنچنا شروع ہوگا۔کیونکہ مقامی لوگ ہی اس کو پھیلائیں گے اور یہ میں نے مختلف ملکوں میں بھی دیکھا ہے کہ جہاں بھی احمدی چھوٹی جگہوں پر ایکٹو (active) ہیں۔ان کے